Bharat Express DD Free Dish

Clash Over Chicken Leg Piece:  شادی میں ’لیگ پیس‘ نہ ملنے پر باراتی اور گھراتیوں کے درمیان خونریز تصادم، ایک نوجوان کی گئی جان، یوپی کے اس علاقے کا واقعہ

عینی شاہدین کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان اچانک اینٹ پتھراؤ شروع ہوگیا۔ اس دوران کچھ افراد تلواریں، بیلٹ اور اینٹ پتھر استعمال کرتے نظر آئے۔ میرج ہال میں چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

گورکھپور: گورکھپور میں ایک شادی کی تقریب اس وقت خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی جب معمولی تنازع نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ واقعہ میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی جے اور کھانے کو لے کر تنازع

یہ واقعہ شاہ پور تھانہ علاقے کے اکولاوا میں واقع ایک میرج ہال میں پیش آیا، جہاں نگر نگم ملازم جتیندر کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ جمعہ کی رات بارات پہنچنے کے بعد پہلے ڈی جے پر گانا بجانے کو لے کر گھراتیوں اور باراتیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق معاملہ اس وقت مزید بگڑ گیا جب ایک باراتی کو کھانے میں’لیگ پیس‘ نہ ملنے پر ناراضی ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معمولی بحث شدید مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی۔

اینٹ پتھر اور تلواریں چلنے لگیں

عینی شاہدین کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان اچانک اینٹ پتھراؤ شروع ہوگیا۔ اس دوران کچھ افراد تلواریں، بیلٹ اور اینٹ پتھر استعمال کرتے نظر آئے۔ میرج ہال میں چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران گھراتی فریق کے کچھ افراد نے باراتی فریق کے دو نوجوانوں کو پکڑ لیا اور بے رحمی سے ان کی پٹائی کردی۔

اسپتال میں علاج کے دوران موت

تشدد میں پانی ٹنکی علاقے کے رہنے والا سمت شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب ’نیپالی‘ نامی ایک اور نوجوان شدید زخمی ہے، جس کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سمت کی شادی صرف تین ماہ قبل ہوئی تھی، جبکہ اس کی ماں ریلوے میں صفائی کارکن ہیں۔

پولیس کی کارروائی، 7 گرفتار

واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی شاہ پور پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ تھانہ انچارج راجیش روشن سنگھ کے مطابق متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً سات ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read