Bharat Express

Surya Grahan: ختم ہوا سال 2023کا پہلا سورج گرہن

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد اب اکتوبرمیں سال کا دوسرا سورج گرہن لگے گا۔ وہیں اس سال دو چند گرہن بھی لگے گا

ختم ہوا سال 2023کا پہلا سورج گرہن

Surya Grahan: سال  2023کا پہلا سورج گرہن آج یعنی 20 اپریل کو شروع ہوا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سورج گرہن کو دنیا کے الگ الگ حصوں میں دیکھا گیا ، چونکہ ہندوستان میں اس گرہن کا اثرنہیں پڑاہے ۔ گرہن صبح 07:04 پر شروع ہوا اور 12:29 پر ختم ہوگیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد اب اکتوبرمیں سال کا دوسرا سورج گرہن لگے گا۔ وہیں اس سال دو چند گرہن بھی لگے گا، جانتے ہیں سورج گرہن کے ختم ہونے کے بعد اس سال اور کتنے گرہن لگنے والا ہے ۔

2023 میں اور کتنے سورج گرہن

سال کا دوسرا سورج گرہن: پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ختم ہونے کے بعداب سال کا دوسرا سورج گرہن 14 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ کو ہوگا۔ یہ  سورج گرہن ہندوستان میں بھی نظر نہیں آئے گا۔  ہندوستانی وقت کے مطابق یہ گرہن 08:34 پر شروع ہوگا اور 02:25 نصف شب پر ختم ہوگا۔ سال کا دوسرا سورج گرہن کنیا اور چترا نکشتر میں ہوگا۔

سال کا پہلا چاند گرہن: سال کا پہلا چاند گرہن 5 مئی 2023 بروز جمعہ بدھ پورنیما کے دن ہوگا۔ یہ سایہ گرہن ہوگا۔ یعنی چاند پر زمین کا سایہ صرف ایک طرف ہونے کی وجہ سے یہ کئی جگہوں سے نظر نہیں آئے گا۔ نیز یہ گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا ۔ چاند گرہن ہندوستانی وقت کے مطابق رات 08 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا اور صبح 01 بجے ختم ہوگا۔

سال کا دوسرا چاند گرہن: سال کا دوسرا چاند گرہن 29 اکتوبر 2023 بروز اتوار کو ہوگا۔ گرہن 01:06 پر شروع ہوگا اور 02:22 پر ختم ہوگا۔ یہ سال کا آخری اور واحد ایسا چاند گرہن ہوگا جوہندوستان میں بھی نظر آئے گا اور اس کا دھاگہ بھی درست ہوگا۔ بتا دیں کہ سوتک چاند گرہن سے 9 گھنٹے پہلے شروع ہوتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس