ممبئی: اتر پردیش کے میرٹھ ڈرم قتل کیس کی طرح ایک اور سنسنی خیز واردات مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع کے ممبرا علاقے سے سامنے آئی ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنے دوست کو قتل کر دیا اور لاش کو ڈرم میں چھپا کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔
تاوان کے پیسوں کو لے کر ہوا تنازع
پولیس کے مطابق ملزمہ محجبین نے اپنے شوہر حسن شیخ اور بھائی طارق حسن کے ساتھ مل کر ممبرا کے رہائشی ارباز مقصود خان کو قتل کیا۔ سینئر پولیس افسر انل شندے نے بتایا کہ 3 اپریل کو ارباز اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ وہ دادر پیسے لینے جا رہا ہے۔ جب وہ واپس نہیں آیا تو اس کے والد نے ممبرا پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
کال ریکارڈ سے کھلا قتل کا راز
پولیس نے کال ریکارڈ کی بنیاد پر تفتیش شروع کی، جس میں ارباز اور اس کی دوست محجبین کی آخری لوکیشن پالگھر ضلع کے بوئیسر علاقے میں پائی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے محجبین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس دوران اس نے اپنے شوہر اور بھائی کے ساتھ مل کر ارباز کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تاوان کی رقم کو لے کر دونوں کے درمیان تنازع ہوا تھا۔
اغوا، تشدد اور پھر قتل
پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے نوجوان کو اغوا کیا، پھر ایک کرائے کے مکان میں لے جا کر اس پر شدید تشدد کیا۔ اس دوران اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ حالانکہ، شام تک رقم نہ ملنے پر ملزمان نے اسے اتنا تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔
دو دن تک کمرے میں چھپائی گئی لاش
قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو دو دن تک اسی کمرے میں چھپا کر رکھا۔ اس کے بعد ملزمہ کے بھائی طارق شیخ نے اپنے ایک دوست کی مدد سے لاش کو ہرے رنگ کے ڈرم میں بھر کر موٹر سائیکل کے ذریعے ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ پولیس نے ایک نالے سے ڈرم کے اندر موجود لاش برآمد کر لی۔
دو گرفتار، دو ملزمان فرار
اس معاملے میں شامل دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دو دیگر ابھی فرار ہیں۔ ممبرا پولیس مسلسل فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 28 سال تھی اور وہ پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھا، جبکہ ملزمہ کے بھائی کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



