بھارت میں مانسون رخصت ہونے کے قریب ہے۔ دہلی سے لے کر دہرہ دون تک بارش کا سلسلہ رک چکا ہے اور اب دھوپ اورامس نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں بارش اب بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ ایسے میں آج 23 ستمبر کے موسم کا حال جاننا ضروری ہے۔
دہلی–این سی میں امس اور تیز دھوپ
دہلی اور گرد و نواح میں اب چھتری کا استعمال بارش سے نہیں بلکہ دھوپ سے بچنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم صاف رہے گا۔ دن کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ رات کا کم از کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اتر پردیش کا موسم کیسا رہے گا؟
اتر پردیش کے مشرقی اضلاع میں پچھلے کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی بدولت عوام کو گرمی سے خاصی راحت ملی ہے۔ تاہم مغربی یوپی سے مانسون کی واپسی کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں کے کئی علاقوں میں دوبارہ حبس اور گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایس ٹی ریفارم پر کریڈٹ وار، ممتا بنرجی بولیں – اس کا سہرا مرکز کو نہیں، مجھے جاتا ہے
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ان بھارتیوں کو H-1B ویزا میں دے سکتے ہیں چھوٹ، نہیں دینے ہوں گے 1 لاکھ ڈالر
بہار اور راجستھان کا حال
راجستھان کے مغربی علاقوں سے مانسون کی واپسی جاری ہے، لیکن کچھ اضلاع میں آج بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ریاست کے آٹھ اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔بہار کے کچھ حصوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور 23 ستمبر تک کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
پہاڑی ریاستوں کا موسم
ہمالیائی ریاستوں میں بارش نے زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔ ہماچل پردیش میں حالیہ دنوں میں کئی بار بادل پھٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے متعدد اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، جموں و کشمیر اور ہماچل کے کچھ حصوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
