راجستھان کے ضلع دوسہ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ کھاٹو شیام کے درشن کر کے واپس آ رہے عقیدت مندوں کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں ،جب کہ آدھا درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ دوسہ-مانوہر پور روڈ پر باپی کے قریب پیش آیا۔ تمام لوگ پِک اپ گاڑی میں کھاٹو شیام جی کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور ممکنہ لاپروائی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پِک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ لوگوں کو بڑی مشکل سے گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، جس کی وجہ سے طویل ٹریفک جام لگ گیا۔ مقامی پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد ٹریفک کو کھلوایا گیا۔
وزیر اعلیٰ بھجن لال نے سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا
दौसा में भीषण सड़क हादसे में जनहानि का समाचार अत्यंत दु:खद है।
जिला प्रशासन को घायलों का त्वरित एवं समुचित उपचार सुनिश्चित करने हेतु निर्देशित किया गया है।
ईश्वर दिवंगत आत्माओं को अपने श्री चरणों में स्थान दें व घायलों को शीघ्र स्वास्थ्य लाभ प्रदान करें।
— Bhajanlal Sharma (@BhajanlalBjp) August 13, 2025
دوسہ میں پیش آئے سڑک حادثے پر وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: “دوسہ میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔ خدا مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔”
تیز رفتار کار ٹرالر ٹرک سے ٹکرا گئی
دوسہ کے ضلع کلکٹر دیویندر کمار نے بتایا، “ابتدائی رپورٹ کے مطابق، باپی کے قریب پیش آئے حادثے میں 10 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ 9 افراد کو علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے اور 3 افراد کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ ایک مسافر پِک اپ اور ایک ٹرالر ٹرک کے درمیان پیش آیا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


