Election Commission of India:کون ہوگا چیف الیکشن کمیشن؟نام کی منظوری ہوگی آج،جانئے کیسے ہوتی ہے سی ای سی کی تقرری؟
موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کے بعد سب سے سینئر الیکشن کمشنر گیانیش کمار ہیں جن کی میعاد 26 جنوری 2029 تک ہے۔ ایسے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ گیانیش کمار کو اگلا چیف الیکشن کمشنر منتخب کیا جا سکتا ہے۔
Kushinagar Madni Masjid Case Bulldozer Action: کشی نگر کی مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی سے سپریم کورٹ سخت برہم، کہا- عدالت کی توہین کرنے والے افسران کوبخشا نہیں جائے گا
سپریم کورٹ نے کشی نگرمیں مسجد پربلڈوزرکی کارروائی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے ڈی ایم سمیت تمام ذمہ دارعہدیداروں کونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ توہین کرنے والے عہدیداروں کوبخشا نہیں جائے گا۔
Sam Pitroda on China: ‘چین ہمارا دشمن نہیں’، سیم پترودا کے بیان پر ہنگامہ آرائی، بی جے پی نے کہا- وہ بھارت سے نفرت کرتے ہیں
پترودا نے کہا کہ ہندوستان کا رویہ ہمیشہ تصادم پر مبنی رہا ہے جس سے دشمنی پیدا ہوتی ہے۔ اس طرزِ فکر کو بدلنا چاہیے، ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ چین کو دشمن ہی سمجھیں اور یہ صرف چین کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہونا چاہیے۔
New Delhi Railway Station stampede: بھگدڑ کے بعد بڑا فیصلہ، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے کاؤنٹر سے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر 26 فروری تک لگی روک
ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، اس کے بعد اسٹیشن پر جو منظر دیکھا گیا وہ نہایت ہی دردناک منظر تھا ۔ مہا کمبھ میں جانے کے لیے شام 4 بجے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی۔
Delhi CM Face: دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ 20 فروری کو لے سکتے ہیں حلف، سی ایم ریس میں مزید چھ نام شامل
دہلی کے وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ناموں میں پرویش ورما سب سے آگے ہیں جنہوں نے نئی دہلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو شکست دی۔
Supreme Court:مساجد اور درگاہوں کو بنایاجارہا ہے نشانہ ،سماجوادی پارٹی کی رکن پالیمنٹ اقراحسن پہنچیں سپریم کورٹ،جانئے تفصیلات
اقرا حسن نے اپنی درخواست میں کہا کہ عبادت گاہوں سے متعلق(پلیسز آف ورشپ ایکٹ) 1991 کی دفعات کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہوگی۔
Earthquake in Bihar: دہلی کے بعد بہار میں بھی آیا زلزلہ،سیوان میں محسوس کئے گئے تیز جھٹکے،لوگوں میں ڈر کا ماحول
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، آج صبح 08:02:08 بجے بہار کے سیوان میں ریکٹر اسکیل پر 4.0 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے کی گہرائی میں تھا۔
Jharkhand News: جھارکھنڈ کے جامتاڑا کے جنگل سے تیسری جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد، عصمت دری کے بعد قتل کا الزام
اہل خانہ نے ہفتہ کے روز پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس کی مسلسل تلاش جاری تھی۔ اتوار کو جب کسی نے لڑکی کی لاش جنگل میں دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔
سب سے پہلے ہندوستانی بنو: مدرسے کے بچوں میں گونج اٹھا حب الوطنی کا جذبہ
دہلی میں مسلم راشٹریہ منچ کا ہم آہنگی ہفتہ
Delhi Railway Station Stampede: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا- ایک وقت تھا جب کوئی حادثہ ہوتے ہی استعفیٰ دے دیتے تھے وزیر ریلوے!
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات (15 فروری 2025) کو بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور 13 مسافر زخمی ہوگئے۔ کانگریس نے اس معاملے کو لے کر وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔





