AIMIM in 2026 West Bengal Assembly elections: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اگلے سال مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں تمام نشستوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا
اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان عمران سولنکی نے کہا ’’ہم یہاں ایک بڑا اعلان کرنے آئے ہیں۔ ہم مہاراشٹر، اتر پردیش، بہار اور دہلی میں لڑے۔ بنگال میں ہم تمام سیٹوں سے لڑیں گے۔ گزشتہ پنچایتی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کو مالدہ میں 60,000، مرشد آباد میں 25,000 اور دیگر علاقوں میں 15,000 سے 18,000 ووٹ ملے تھے۔‘‘
JIO Joins hand with Spacex to bring: مکیش امبانی کو بھی ایلن مسک پر بھروسہ! ایئرٹیل کے بعد جیو نے ملایا اسٹارلنک کے ساتھ ہاتھ
ایئرٹیل اورریلائنس جیو کے راستے ایلن مسک اپنی اسٹارلنک سروس کی ہندوستان میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایئرٹیل کے بعد اب اسٹارلنک نے مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کے ساتھ بھی ہاتھ ملا لیا ہے۔ اسٹارلنک کی ہندوستان میں انٹری سے آپ کو کس طرح سے فائدہ ہوگا، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
Devkinandan Thakur On Holi Vs Friday Namaz: ہولی اور نماز جمعہ میں دیوکی نندن ٹھاکر کی انٹری، کہا- ‘محبت یکطرفہ نہیں ہوسکتی’
ہولی اور نماز جمعہ سے متعلق تنازعہ کے درمیان معروف کتھا واچک دیوکی نندن ٹھاکر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت دونوں طرف سے ہوگی، ایک طرف سے نہیں۔
Abu Asim Azmi gets pre Arrest Bail for Mumbai Court: اورنگ زیب معاملے پر ابوعاصم اعظمی کو ملی پیشگی ضمانت، ممبئی کورٹ نے لگائی شرائط
عدالت کے سامنے ابوعاصم اعظمی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ ان کا یہ تبصرہ کسی شخص کی توہین کرنے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل مبین سولکرنے عدالت کوبتایا کہ ایف آئی آر میں ان کے مؤکل کے خلاف کسی جرائم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
Rouse Avenue Court Orders FIR against Arvind Kejriwal: دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا، عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم
راؤزایوینیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوردیگرلیڈران کے خلاف سرکاری رقم کے غلط استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
Om Birla’s letter to Acharya Pramod Krishnam: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آچاریہ پرمود کرشنم کو لکھا خط،کالکی دھام مندر کی تعمیر پر دی مبارکباد،آچاریہ نے کہا -شکریہ
لوک سبھا اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا کہ اس اہم کام کیلئے کالکی دھام پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم سمیت تمام بھکتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ یہ مندر سناتن دھرم کے پرچار کو ایک نئی سمت دے گا۔
Citizenship granted under CAA in Assam: شہریت ترمیمی قانون کے تحت آسام میں دو افراد کو شہریت دی گئی، ریاستی پارلیمانی امور کے وزیر چندر موہن پٹواری نے اسمبلی میں اعداد و شمار پیش کیے
چندر موہن پٹواری نے اسمبلی کو یہ بھی بتایا کہ 39 درخواستوں میں سے 18 کی جانچ جاری ہے او ر بقیہ 19 درخواستیں مسترد کر دی گئیں ہیں، تاہم درخواست دہندگان شہریت کے لیے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
بلیا میں نئے میڈیکل کالج سے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے مسلمانوں کے لئے الگ ونگ بنانے کا مطالبہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا ہے۔ ان کا ترک ہے کہ اس سے ہندو طبقہ محفوظ محسوس کرے گا۔
Nitish Rane On Jhatka Gosht and Malhar Certificate: مہاراشٹر کابینہ کے وزیر نتیش رانے نے جھٹکا گوشت بیچنے والوں کے لیے ’’ملہار سرٹیفکیٹ‘‘ جاری کرنے کا اعلان کیا
دیویندر فڑنویس کابینہ میں شامل نتیش رانے کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ملہار سرٹیفیکیشن ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب گوشت کو ہندو روایات کے مطابق جانوروں کو ذبح کرکے تیار کیا جاتا ہے اور اسے دوسرے جانوروں کے گوشت کے ساتھ نہیں ملایا جاتا ہے۔
IndusInd Bank: شیئرز گرنے کے بعد انڈس انڈ بینک نے جاری کیا بیان، کہا- بینک جلد مضبوط پوزیشن میں ہوگا
بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جلد ہی بینک بہت مضبوط پوزیشن میں نظر آئے گا اور انتظامیہ تمام چیلنجز کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔





