Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

آر ایل ایم کے صدر اُپیندر کشواہا کی جانب سے دیے گئے لِٹّی چوکّا ضیافت میں ان کے تین اراکین اسمبلی شریک نہیں ہوئے۔ ان تینوں اراکین اسمبلی نے دہلی جا کر بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر نتن نبین سے ملاقات کی۔

مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کے کاچلا فلیا میں سڑک کی کمی نے اہلِ خانہ کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ 62 سالہ روپلی کی طبیعت بگڑنے پر گھر والوں نے انہیں جھولی میں ڈال کر تقریباً ایک کلومیٹر پیدل چلتے ہوئے سڑک تک لے گئے۔

دہلوی گروپ آف کمپنیز نے اپنی شاندار صد سالہ تقریب راجستھان کے تاریخی مقام مہاراجہ بھنور سنگھ پیلس، جے پور میں نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی۔ یہ تین روزہ تقریب ۱۷ دسمبر سے ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵ تک جاری رہی، جس میں طبِ یونانی سے وابستہ ملک بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

یوتھ آئیکون رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ’دھرندھر‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا۔  سروجنی نگر میں قوم سازی کا پیغام: نوجوانوں کو صحیح فکر اور سمت دینے کے لیے کی  گئی خصوصی اسکریننگ۔

غیر قانونی دراندازوں کے مدعے  پر افضال انصاری نے کہا کہ بہار میں ایس آئی آر کا پروگرام چلایا گیا، جہاں تقریباً 64 لاکھ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے۔ بہار کے بعد اتر پردیش اور مغربی بنگال سمیت 12 ریاستوں میں ایس آئی آر کا عمل شروع کیا گیا۔ دراندازوں کے معاملے پر بہت بدنامی کی گئی، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

اسمارٹ ٹی وی صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں، بلکہ آپ کی پرائیویسی کے لیے ایک بڑا خطرہ بھی بن سکتا ہے۔ اے سی آر (ACR) ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی وی آپ کی ہر سرگرمی اور ہر موو پر نظر رکھتا ہے۔ جانیے کہ کس طرح آپ اپنے ٹی وی کی سیٹنگز میں جا کر اس ڈیٹا چوری کو روک سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بسوا بندھو سین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بسوا بندھو سین ایک باوقار اور عوامی خدمت سے وابستہ رہنما تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال عوامی خدمت کے لیے وقف کیے۔ امت شاہ نے اسے تریپورہ کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

اداکارہ پارنومترا بی جے پی چھوڑکرٹی ایم سی میں واپس آگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی پچھلی پارٹی میں شمولیت کوایک "غلطی" قراردیا اورممتا بنرجی کے اقدامات سے متاثر ہوکریہ قدم اٹھایا ہے۔ اس انحراف نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کوگرما دیا ہے۔

بہارمیں نتیش حکومت کی کابینہ توسیع کی تیاری تیزہوگئی ہیں۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں 12-11 نئے وزرا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے حال ہی میں وزیراعظم مودی اورامت شاہ سے ملاقات کرکے اس حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے اناؤ عصمت دری کیس میں سابق بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت (سزا معطلی) دی ہے۔ سینگر کو دہلی کی سی بی آئی عدالت نے نابالغ لڑکی سے عصمت دری کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ کلدیپ سنگھ سینگر دہلی میں ہی مقیم رہے گا اور اس علاقے کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں داخل نہیں ہوگا جہاں متاثرہ رہتی ہے۔