Odisha China bound Ship sinks: خلیج بنگال میں پاناما کے پرچم والا مال بردار جہاز ڈوب گیا، بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری
حکام کے مطابق جہاز میں 24 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ایک سینئر آئی پی ایس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عملے کے بیشتر اراکین چینی شہری تھے۔ آس پاس سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کے لئے الرٹ کیا گیا ہے۔
Kajari Mahotasav 2026: کجری مہوتسو 2026: ممبئی میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے اور لوک گلوکارہ مالنی اوستھی نے یوں کیا اپنے خیالات کا اظہار
ممبئی میں منعقدہ ’کجری مہوتسو 2026‘ کے دوران بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے اور پدم شری مالنی اوستھی نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ دونوں شخصیات نے ساون کی اہمیت، لوک ثقافت اور اپنی مٹی سے جڑے رہنے کے احساس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، دہلی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ، موجودہ حالات کے تناظرمیں کردار سے متعلق تبادلہ خیال
میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پہلے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کو اپنی رپورٹس گورننگ باڈی کے سامنے پیش کرنی چاہئیں تاکہ ان کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور آئندہ کے لیے مناسب لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ذمہ داران کواپنی ذمہ داریوں کوپوری سنجیدگی، باقاعدگی اور اجتماعی جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔
Jashn-e-Adab Literary Festival: جشنِ ادب ساہتیہ اتسو کے دوسرے دن ادب، موسیقی اور ثقافت کی متنوع پیشکش سے سجی شاندار محفل
دوسرے دن کا آغاز داستان گوئی ’کہانیاں‘ سے ہوا۔ روایتی قصہ گوئی کی اس پیشکش نے ناظرین کو ہندوستانی ادب اور داستان گوئی کی مالا مال روایت سے متعارف کرایا۔ اس کے بعد ’ستارکے سُر‘ اور’سُرسندھیہ‘ جیسی موسیقی کی پیشکش نے پورے ماحول کو نغمگی سے بھردیا۔ میلے کے دوران اوڈیسی، بھرت ناٹیم اور کتھک کے کلاسیکی رقص کی پیشکش نے ہندوستانی رقص کی روایات کے تنوع اور حسن کو اسٹیج پر زندہ کردیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرارپروفیسرمہتاب عالم رضوی کی حمایت میں اتری ٹیم، 6 افراد کے خلاف ایف آئی آرکا مطالبہ، یہاں جانئے پورا معاملہ
وفد نے شکایت کے ساتھ مبینہ قابل اعتراض پوسٹس کے اسکرین شاٹس، مبینہ جعلی سرکلرز، مبینہ غیرمجاز چندہ جمع کرنے سے متعلق ریکارڈ اور نامزد افراد کے خلاف سابقہ تادیبی احکامات سمیت مختلف دستاویزات بھی پیش کیں۔ مشترکہ شکایت میں مبینہ ہتکِ عزت، مجرمانہ سازش، شہرت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے جعل سازی اور دانستہ توہین سے متعلق متعلقہ فوجداری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
UP Election 2027 Strategy: ’رام مندر چندہ چوری‘ پر اکھلیش کا حملہ، 2027 میں کیا یہ بی جے پی کے لیے بنے گا سیاسی چیلنج؟
اتر پردیش کی سیاست میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایودھیا کے رام مندر سے متعلق چندے کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کے مرکز میں ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش کا حملہ مسلسل بی جے پی حکومت پر حملے کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا 2027 میں بی جے پی کے لیے بنے گا سیاسی چیلنج؟
Punjab 5 Crore Bribery Allegation: ریپ کیس دبانے کے لیے 5 کروڑ روپے کی ڈیل! پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی اہلیہ پر الزام، انسانی حقوق کمیشن کا بڑا ایکشن
پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی اہلیہ ڈاکٹر گرپریت کور پر ریپ کیس کو متاثر کرنے کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) نے پنجاب حکومت سے اس معاملے میں تحقیقات کی رپورٹ طلب کی ہے۔
Well Tragic Accident: یوپی کے چندولی میں موت کا کنواں: ایک ایک کرکے 5 افراد اترے، 3 کی گئی جان
اتر پردیش کے ضلع چندولی سے ایک دل دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کنویں میں اترنے والے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 دیگر افراد زیرِ علاج ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت مدثر عالم، مونو اور وارث علی کے طور پر ہوئی ہے۔
جنترمنتر پرریزرویشن کے خلاف احتجاج سے متعلق پولیس الرٹ، آج بھی بڑی تعداد میں مظاہرین کے پہنچنے کی امید
دہلی کے جنتر منتر پر آج بھی رویزرویشن کی مخالفت میں بھیڑ جمع ہوسکتی ہے۔ ایسے میں دہلی پولیس الرٹ پر ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز ریزرویشن مخالف بھیڑ دیکھنے کو ملی تھی۔
15 Years of Jashn-e-Adab Literary Festival: جشنِ ادب ساہتیہ اُتسوکے 15 سال: ادب، موسیقی اور ثقافت کے متنوع رنگوں کے جشن کا آغاز
میلے کے پہلے دن ادب، شاعری، مزاح، کلاسیکی موسیقی اورلوک ثقافت کا خوبصورت سنگم دیکھنے کو ملا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ’یوا بہار‘ نوجوان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نوجوان شاعروں اور ادیبوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے ادب کی نئی نسل کی آوازکواسٹیج فراہم کیا۔





