Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ابھیجیت دیپکے انسٹاگرام لائیو کے دوران پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے معائنے کا مطالبہ سن کر غیر آرام دہ ہوگئے۔ ایک صارف کے سوال اور ابھیجیت دیپکے کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

حادثے میں بھونیشوری یادو، رام چندریادواورکرشنا ساہ شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں کوفوری طورپرصدراسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران بھونیشوری یادواوررام چندریادو نے دم توڑدیا۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی۔ کرشنا ساہ کا علاج جاری ہے۔ علاج کے دوران دومزید افراد کی موت کی خبرملتے ہی متوفین کے اہل خانہ اوردیگرلوگوں میں غم وغصہ پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پراب اس اشتہار سے متعلق یوزرس (صارفین) الگ الگ گروپ میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ایک طبقہ اداکارہ کے ڈریس سے متعلق انہیں ٹرول کررہا ہے جبکہ کئی لوگوں نے کریتی سینن کی حمایت کی ہے۔ اسی فہرست میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

میمورنڈم میں بہار کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اصلاحات کی تجویزبھی پیش کی گئی۔ وفد نے کلاس روم میں طلبہ کی کم ازکم 50 فیصد جسمانی حاضری کوسختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ تدریس اورطلبہ کی تعلیم کا معیاربہترہوسکے۔

شرومنی اکالی دل کے صدرسکھبیرسنگھ بادل کی 7 اگست کودہلی میں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کے بعد دونوں پارٹیون کے درمیان ایک بارپھر اتحاد ہونے کی قیاس آرائیوں نے زورپکڑلیا تھا۔ حالانکہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے اب اس پر بریک لگا دیا ہے۔

مباحثے کے مرکز میں اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد اور شرجیل امام کی طویل زیرِحراست مدت بھی رہی، جوفروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلے میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتارکئے گئے تھے۔ دہلی پولیس نے دونوں پر فسادات کی مبینہ سازش میں اہم کردارادا کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

پولیس نے مبینہ ملزم اسد کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس اہلکار اس کی تلاش کے ساتھ ساتھ واقعے سے جڑے تمام حالات کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ واقعے سے پہلے اور بعد میں کیا ہوا اور قتل کی اصل وجہ کیا تھی۔

 تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ حالانکہ انہیں راحت نہیں ملی۔ انہوں نے سرینڈر سے چھوٹ مانگی تھی۔ ہائی کورٹ نے انہیں سرینڈر کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا تھا۔ اس کے بعد تیج پال نے سپریم کورٹ سے سرینڈر کرنے سے رعایت دینے کی درخواست کی تھی۔

نئی دہلی: جشنِ ادب ادبی میلے کے 15 شاندار سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ 4 روزہ ادبی وثقافتی میلے کا آج چوتھا اورآخری دن موسیقی، ادب اورہندوستانی ثقافتی ورثے کے مختلف رنگوں سے سجا رہا۔ انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر، لودھی روڈ واقع اسٹین آڈیٹوریم میں منعقد خصوصی پروگرام میں ملک کے ممتازفن کاروں …

ملک کی انسداد دہشت گردی فورس میں خواتین کی شمولیت پر زور دیا جا رہے، مشکل ترین آپریشنز کے لیے این ایس جی میں خواتین کو تربیت  دی جا رہی ہے۔