Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

بی پی ایس سی ٹی آر ای-4 امیدواروں کے احتجاج  کے دوران پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر طلبہ اور ملازمت کے امیدوار احتجاج کر رہے تھے۔ اسی دوران آدتیہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاجی مقام پر پہنچا۔ وائرل ویڈیو میں وہ ایک بس کی چھت پر ترنگا ہاتھ میں لیے مائیک کے ذریعے مظاہرین سے خطاب کرتا دکھائی دیتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنم کھیم چند سنگھ کو ریاست میں امن، استحکام اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے مرکز کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروہ نے بدھ کے روز ایک گفتگو کے دوران مختلف اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے نوجوانوں کے مسائل اور ان کے لیے پیدا کیے جا رہے مواقع کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے کے معاملے پر بدایوں ضلع کے راجا کی سیکری گاؤں میں تقریباً 12 سے 13 گھنٹے تک تنازع جاری رہا، جو منگل کی شام پتھراؤ میں تبدیل ہوگیا۔

نپا ل کے بالائی آبی کیچمنٹ علاقوں میں اچانک سیلاب کی صورتحال اور گنڈک ندی میں پانی کا بہاؤ اچانک بڑھنے کے خدشے کے پش نظر بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بدھ کو اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے متعلقہ اضلاع کے حکام کو خصوصی طور پر چوکس رہنے اور صورتحال پر مسلسل سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

ہریانہ کے وزیر سماجی انصاف کرشن کمار بیدی نے ایک خصوصی انٹرویو میں نوجوانوں کے روزگار، منشیات سے نجات کی مہم، طلبہ کی تحریکوں میں سیاسی مداخلت اور ملک میں حلقہ بندی جیسے اہم اور سلگتے ہوئے مسائل پر حکومت کا مؤقف کھل کر پیش کیا۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ 27 اگست کو اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں واقع دور افتادہ گاؤں ماتھا باری کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مقامی باشندوں، طلبہ اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔

زیورات کے برانڈ کے اشتہار سے متعلق بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت نے کِریتی کے لباس پر تنقید کی۔ کنگنا نے سوال اٹھایا کہ جب خواتین کے پاس روایتی اور جدید لباس کے اتنے اختیارات موجود ہیں تو بھائی کو راکھی باندھنے کے لیے مبینہ طور پر انتہائی مختصر لباس کا انتخاب کیوں کیا گیا۔

سیتامڑھی کے بیلسنڈ کے ایل جے پی رکن اسمبلی امت کمار رانو اور بھائی سونو سنگھ کی گرفتاری کی تیاری تیز ہو گئی ہے۔ ان پر 25 مکانات اور چہاردیواری مسمار کرنے کا الزاہے۔

انداز دہلی میں معائنے کے دوران تقریباً 87 کلو میعاد ختم  ہونے والی مٹھائیاں پائی گئیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ پیسٹری کے شعبے میں میعاد ختم ہونے والے کیک بیس کے علاوہ مکھیوں اور کاکروچ کی موجودگی بھی سامنے آئی۔