Supreme Court On Hate Speech: اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق تمام عرضیاں خارج، سپریم کورٹ نے کہا– موجودہ قوانین کافی ہیں
سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر (ہیٹ اسپیچ) سے متعلق دائر تمام عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کے لیے موجودہ قانونی ڈھانچہ کافی ہے اور عدالت مزید ہدایات جاری کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔
PM Modi’s vision Adani’s Mission: وزیراعظم مودی کا وژن، اڈانی کا مشن: گنگا ایکسپریس وے سے جڑی وکست بھارت کی نئی کڑی
وزیراعظم نریندر مودی نے 594 کلومیٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ یہ میگا پروجیکٹ میرٹھ کو پریاگ راج سے جوڑتا ہے اور لاجسٹکس لاگت کم کرنے، 3 لاکھ روزگار پیدا کرنے اور اتر پردیش کی معیشت کو نئی رفتار دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
West Bengal Assembly Elections: بی جے پی نے’بنگال فتح‘ کے لیے اس طرح کی گھیرابندی ،’سنڈیکیٹ اور دراندازوں‘ پر سوال، 4 مئی کا انتظار
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات اس بار مکمل طور پر ایک ہائی وولٹیج سیاسی مقابلے میں تبدیل ہو گئے۔ بی جے پی کی مہم کی قیادت زیادہ تر امت شاہ نے سنبھالی۔ مارچ کے آخر میں شروع ہونے والی’پریورتن یاترا‘ سے لے کر اپریل کے آخری دنوں تک وہ مسلسل بنگال میں سرگرم رہے۔
Assembly Elections 2026: بنگال میں کس کی بنے گی حکومت؟ 2021 میں کیسا تھا ایگزٹ پول، آج شام جاری ہوں گے رجحان
ریاست میں ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی، لیکن اس سے پہلے آج یعنی 29 اپریل کی شام جاری ہونے والے ایگزٹ پولز سیاسی ماحول کو مزید گرم کرنے والے ہیں۔ جیسے ہی ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا، پورے ملک کی نظریں ٹیلی ویژن اسکرینوں اور موبائل فونز پر مرکوز ہو جائیں گی۔ ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے تاب ہے کہ کیا ’سونار بنگلا‘ پر ممتا دیدی کا جادو برقرار رہے گا یا بی جے پی اپنی طویل سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار کا خواب پورا کرے گی۔
West Bengal Election: مغربی بنگال انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا زبردست رجحان، 78.68 فیصد ٹرن آؤٹ، ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ
کچھ مقامات سے بدامنی کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات اور مرکزی فورسز کی تعیناتی کے باعث مجموعی صورتحال قابو میں رہی۔ واضح رہے کہ تمام ریاستوں کے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی، جس کے بعد حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔
Exit Polls Vs Actual Results: بنگال سے آسام تک پانچ ریاستوں میں کتنے درست رہے اندازے، کہاں ہوئی بڑی چوک؟ جانیے یہاں
مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز اور اصل نتائج کا ریکارڈ مختلف رہا ہے۔ جانیے کن ریاستوں میں اندازے درست ثابت ہوئے اور کہاں یہ مکمل طور پر ناکام رہے؟
PM Modi Attacks Congress-Samajwadi Party: ہردوئی میں وزیر اعظم مودی کا خطاب: خاندانی اور ذات پات کی سیاست ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار، سماج وادی پارٹی اور کانگریس پر سخت تنقید
وزیر اعظم مودی نے اتر پردیش کے ضلع ہر دوئی میں گنگا ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں کبھی بھی خاندانی سیاست اور ذات پات کی تنگ نظری سے اوپر نہیں اٹھ سکتیں اور ان کی سیاست ہمیشہ ترقی مخالف رہی ہے۔
Re-Voting Ordered: انتخابی جرم کے زمرے میں آتا ہے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، فالٹا علاقے میں بے ضابطگی کی شکایت پر کمیشن نے جانچ شروع کی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فالٹا علاقے میں ای وی ایم پر ٹیپ لگانے کی الزامات سامنے آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جہاں بھی ٹیپ پایا جائے گا وہاں دوبارہ ووٹنگ ہوگی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Phase-2 polling West Bengal: ’’بی جے پی لگاتار تیسری جیت کی طرف گامزن‘‘ وزیراعظم مودی کا مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں کامیابی کا دعویٰ
وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس بار مغربی بنگال میں ووٹنگ ایک بے خوف ماحول میں ہو رہی ہے، جو ماضی میں ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ہمارے آئین اور جمہوریت کی مضبوطی کی نشانی ہے۔ میں بنگال کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہیں اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔‘‘
Gaur Green Avenue Fire: غازی آباد کے گور گرین ایونیو سوسائٹی میں لگی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں، مکینوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا: چیف فائر آفیسر
فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 17 سے زائد فائر ٹینڈر اور ہائیڈرولک مشینیں موقع پر تعینات کی گئیں۔ مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا۔ راہل کمار نے بتایا کہ کچھ فلیٹس خالی تھے جبکہ چند کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جو ایک بڑی راحت کی بات ہے۔





