New Delhi World Book Fair 2024:کثیر لسانی ہندوستان تھیم پویلین نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں قارئین کی دلچسپی کا بنا مرکز
تھیم پویلین میں منعقد ہونے والی تقریبات کا مقصد ہندوستان کے لسانی تنوع کی جھلکیاں فراہم کرنا اور اپنی مادری زبان میں فخر کا احساس پیدا کرنا اور یہ بتانا ہے کہ علم زبان کی حدود سے باہر ہے۔
Rajya Sabha Election 2024: کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آتے ہی اشوک چوہان کو ملا تحفہ، بی جے پی نے دیا راجیہ سبھا کا ٹکٹ، جے پی نڈا گجرات سے جائیں گے راجیہ سبھا
بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن الیکشن کے لئے تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ اسی ماہ کے آخر میں 15 ریاستوں کی 55 سیٹوں پرالیکشن ہونا ہے۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے اترپردیش، بہار، ہریانہ اور دوسری کچھ ریاستوں کی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ آج دو لسٹ پارٹی اب تک جاری کرچکی ہے۔ تیسری فہرست 7 امیدواروں پرمشتمل ہے۔
پلوی پٹیل اور سوامی پرساد موریہ کے الزام پر اکھلیش یادو نے دیا جواب، کہی یہ بڑی بات
کسانوں کے موضوع پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے؟ ایک طرف بی جے پی سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن دے رہی ہے، لیکن دوسری طرف کسانوں پرآنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔
عمر خالد نے سپریم کورٹ واپس لی اپنی ضمانت عرضی، دہلی فسادات کے ملزم نے بتائی یہ بڑی وجہ
عمرخالد کے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متھل کی بینچ کو بتایا کہ وہ حالات تبدیل ہونے کی وجہ سے اپنی ضمانت عرضی واپس لینا چاہتے ہیں اور ازسر نو ٹرائل کورٹ کے سامنے ضمانت کے لئے درخواست داخل کریں گے۔
لال بہادر شاستری کے پوتے وبھاکر شاستری کا کانگریس سے استعفیٰ، بی جے پی میں شامل ہو کر راہل گاندھی سے پوچھا سوال
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کی موجودگی میں وبھاکرشاستری بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے کئی لیڈران بھی موجود رہے۔ وبھاکرشاستری نے آج ہی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔
Farmers Protest: شمبھو بارڈر پر کسان جنگ کے لئے تیار، سی سی ٹی وی کیمرے توڑے، آنسو گیس سے بچنے کا بھی تیار کر رہے ہیں حکمت عملی
غازی پوربارڈرپرمیرٹھ ایکسپریس وے فلائی اوور کے نیچے تو پہلے سے ہی روڈ پوری طرح سے بند ہے۔ کنکریٹ کی دیوارکے اوپرلوہے کے کانٹے والی تاریں پہلے سے ہی لگائی گئی ہیں۔ اس کے پیچھے تین لیئرکی بیریکیڈنگ ہے۔ اسی طرح سے اب فلائی اوورکے اوپرمزید سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔
Rajya Sabha Election 2024: شرد پوار کی این سی پی کا کانگریس میں ہوگا انضمام؟ سپریا سولے کا بڑا بیان آیا سامنے
این سی پی شرد پوار گروپ کا انضمام کانگریس میں کیا جائے گا، اس سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ممکن ہے کہ کانگریس میں انضمام کردیا جائے۔
Jharkhand News: پی ایم او افسر ظاہر کر کے آئی جی کو دھوکہ دینے والا نوجوان گرفتار، پولیس نے بھیجا جیل
پیر کو لوہردگا کے رہنے والا مرکزی ملزم منیش ساہو، اس کے والد پرساد ساہو اور چار نوجوان پی ایم او کے پرنسپل سکریٹری کے او ایس ڈی کے طور پر آئی جی سے ملنے آئے تھے۔
Swami Prasad Maurya Resigns: سوامی پرساد موریہ نے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدے سے دیا استعفیٰ، اکھلیش یادو کو خط لکھ کر کہی یہ بڑی بات
سوامی پرساد موریہ نے اکھلیش یادو کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا خط بھیج دیا۔ ایک لمبے خط میں انہوں نے کئی موضوعات پر تفصیل سے اپنی رائے پیش کی۔
Farmers Protest: ایم ایس پی پر کسانوں سے بات چیت کو تیار، کسانوں کے احتجاج پر ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت نے کہی یہ بڑی بات
ہریانہ کے شمبھو بارڈرپرکسانوں اورپولیس کے درمیان سخت جھڑپ دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک طرف پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے تو دوسری طرف کسانوں نے بھی پتھراؤ کیا اور پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈنگ کو توڑدیا۔





