Badaun Murder Case: بدایوں قتل کا دوسرا ملزم جاوید بریلی سے گرفتار، بدایوں پولیس کر رہی ہے پوچھ گچھ
واضح رہے کہ قتل کا کلیدی ملزم ساجد کوانکاؤنٹرمیں مار گرائے جانے کے بعد پولیس دوسرے ملزم جاوید کی تلاش کر رہی تھی۔ جاوید کی تلاش میں بدایوں پولیس نے گزشتہ رات کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران جاوید کے والد اورچچا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
بدایوں میں دو نابالغ بچوں کا بے دردی سے قتل سانحہ نے ہر کسی کو دہلا دیا، آخر ملزمین نے کیوں اٹھایا اتنا بڑا قدم؟
بدایوں کی اس درندگی سے ونود کمارکے گھرمیں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کی ماں سنگیتا کا روروکربرا حال ہے۔ وہ دہاڑیں مارمارکررورہی ہیں۔ وہ تصویریں ہرکوئی نہیں د یکھ سکتا ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں مہلوک کی فیملی سے ملنے پہنچ رہے ہیں اورلوگ تسلی دے رہے ہیں۔
لوک سبھا الیکشن میں اورنگ زیب کی انٹری، سنجے راوت نے پھر دیا متنازعہ بیان، پی ایم مودی پر کی تنقید
مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ایک بار پھر وزیراعظم مودی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔
ED Raid: لوک سبھا انتخابات سے پہلے تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر سی وجے بھاسکر کے گھر پر ای ڈی اور آئی ٹی کا چھاپہ
الگ الگ کارروائیوں میں، ای ڈی اور آئی ٹی اہلکار رئیل اسٹیٹ کمپنی جی اسکوائر گروپ کی جائیدادوں کی تلاشی لے رہے ہیں، جو ڈی ایم کے کی اعلیٰ قیادت سے منسلک ہے۔ ای ڈی کو منی لانڈرنگ کا شبہ ہے اور ٹیم چھاپے کے دوران ہر ایک دستاویز کی جانچ کر رہی ہے۔
Earthquake in Maharashtra: زلزلے کا دوہرا حملہ! صبح صبح زوردار جھٹکوں سے لرز اٹھے مہاراشٹر-اروناچل پردیش
نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز مہاراشٹر کے ہنگولی میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 6.08 پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 ناپی گئی۔ 4 سے 4.9 کی شدت والے زلزلے کو ہلکے زلزلے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے مہاراشٹر کی 11 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کیے فائنل! دیکھیں فہرست
ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے کو بھنڈارا گوندیا سے الیکشن لڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند نے این سی پی سی آر کے چیئرمین کو بھیجا نوٹس، مولانا محمود مدنی نے قانونی کارروائی سے متعلق کہی یہ بڑی بات
این سی پی سی آر کے چیئرمین پریانک کانونگو نے این آئی اوایس کو خط لکھ جمعیۃ علماء ہند کے تعلیمی ادارہ ’جمعیۃ اوپن اسکول‘ کی مہم کو’منظم جرم‘ سے تعبیرکیا تھا۔ نیز اس پر بیرون ملک سے فنڈ حاصل کرنے بالخصوص پاکستان سے تعلق ہونے کا بے بنیاد الزام عائدکیا تھا۔
Asaduddin Owaisi Lok Sabha Election: اسدالدین اویسی نے راج ٹھاکرے پرکی تنقید، مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن سے متعلق کہی یہ بڑی بات
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ پرکاش امبیڈکر سے ان کی کوئی بات نہیں ہے۔ راج ٹھاکرے اور وزیرداخلہ امت شاہ کے ملاقات پر بھی انہوں نے اظہارخیال کیا۔
Lok Sabha election: سپریم کورٹ 21 مارچ کو الیکشن کمیشن تقرری کے عمل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گاسماعت ، کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر نے اسٹے کا کیامطالبہ
حکومت نے کہا کہ اتنے وسیع عام انتخابات نے انسانی طور پر ایک چیف الیکشن کمشنر کے لیے تنہا اپنی ذمہ داریاں نبھانا ناممکن بنا دیا۔
Supreme Court to Hear Money Laundering Case: سپریم کورٹ گرینڈ وینس مال کے پروموٹر ستیندر سنگھ بھسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی کرے گا سماعت
مالیاتی جرائم سے نمٹنے اور بدعنوانی اور غیر قانونی مالیاتی طریقوں سے تحفظ کے لیے اس کے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان کی جاری کوششوں کے پس منظر میں یہ مقدمہ مزید اہمیت کا حامل ہے۔





