Petrol Diesel Price: ملک کے چار بڑے میٹرو شہر دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں آ ج یعنی بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یہ اپنے پرانے ریٹ پر ابھی فی الحال قائم ہیں۔ نئے سال کے آغاز کے بعد لگاتار پانچویں دن بھی عوام کو مہنگائی سے راحت نہیں مل رہی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نظر نہیں آ رہی ہے۔ جمعرات 5 جنوری 2022 کو تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ آج ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کے لیے آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں۔
ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
دہلی میں پیڑول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
گروگرام میں پٹرول 97.18 روپے اور ڈیزل 90.05 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے،پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے،جے پور میں پٹرول 108.48 روپے اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے،نوئیڈا میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے
لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے،بنگلور میں پٹرول 101.94 روپے اور ڈیزل 87.89 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے
حیدرآباد میں پٹرول 109.66 روپے اور ڈیزل 97.82 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے
-بھارت ایکسپریس