Bharat Express DD Free Dish

Fire in Goregaon West: ممبئی کے گورے گاؤں ویسٹ میں آگ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

آگ میں جھلسنے والے تینوں افراد کو فائر بریگیڈ کے جوانوں نے باہر نکال کر ٹراما کیئر اسپتال پہنچایا۔ حالانکہ، ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال سے موصولہ معلومات کے مطابق، ٹراما کیئر اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر معین نے بتایا کہ آگ میں جھلسنے والے تینوں افراد اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

ممبئی: ممبئی کے گورے گاؤں ویسٹ واقع بھگت سنگھ نگر میں ایک دل دہلا دینے والے آتش زدگی کے حادثے میں تین افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ دیر رات ایک رہائشی مکان میں پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد سو رہے تھے۔ آگ لگتے ہی پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

ممبئی فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن اس حادثے میں تین قیمتی جانیں نہ بچائی جا سکیں۔ ابتدائی اطلاعات میں ایک مرد اور ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی گئی تھی، لیکن بعد میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے جاری کردہ سرکاری بیان میں تینوں مہلوک افراد کی تفصیلات سامنے آئیں۔

گراؤنڈ پلس ایک منزلہ مکان میں لگی آگ

بی ایم سی کے مطابق، آگ گراؤنڈ پلس ایک منزلہ مکان میں لگی تھی۔ آگ بنیادی طور پر گراؤنڈ فلور پر بجلی کی وائرنگ اور گھریلو سامان تک محدود رہی، جبکہ پہلی منزل کے ایک کمرے میں موجود تین افراد کے کپڑے آگ کی زد میں آ گئے۔ کمرے کا نمبر واضح نہیں ہو سکا۔ بی ایم سی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل مقامی لوگوں نے پانی کی بالٹیوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بجلی کی سپلائی کاٹ کر کے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بھی پانی کی بالٹیوں سے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔

ایک ہی خاندان کے ممبر تھے مہلوک افراد

آگ میں جھلسنے والے تینوں افراد کو فائر بریگیڈ کے جوانوں نے باہر نکال کر ٹراما کیئر اسپتال پہنچایا۔ حالانکہ، ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال سے موصولہ معلومات کے مطابق، ٹراما کیئر اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر معین نے بتایا کہ آگ میں جھلسنے والے تینوں افراد اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ مہلوک افراد کی شناخت 19 سالہ ہرشدا پاوسکر، 12 سالہ کشَل پاوسکر اور48 سالہ سنجوگ پاوسکر کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں ایک ہی خاندان کے ممبر تھے۔

شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کا شبہ

ممبئی فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read