Bharat Express DD Free Dish

Mother of two children fell in love with a minor girl, ran away with the intention of marriage: دو بچوں کی ماں کو نابالغ لڑکی سے ہوا پیار، شادی کی نیت سے گھر سے بھاگے

جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک طلاق یافتہ خاتون پر ایک نابالغ لڑکی کو شادی کی نیت سے اغوا کرنے کا الزام لگا ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ نے ضلع کے پولیس کپتان اور کئی اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی ہے اور اس کی بازیابی کی درخواست کی ہے۔

دو بچوں کی ماں کو نابالغ لڑکی سے ہوا پیار، شادی کی نیت سے گھر سے بھاگے

Mother of two children fell in love with a minor girl, ran away with the intention of marriage:جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک طلاق یافتہ خاتون پر ایک نابالغ لڑکی کو شادی کی نیت سے اغوا کرنے کا الزام لگا ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ نے ضلع کے پولیس کپتان اور کئی اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی ہے اور اس کی بازیابی کی درخواست کی ہے۔ خاتون اور لڑکی 15 ستمبر سے لاپتہ ہیں۔ تھانے میں کیس درج کرنے کے بعد پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔ پیار کا چڑھا ایسا خمار ، نوجوان اپنی ہی منگیتر کے ساتھ فرار

بتایا جا رہا ہے کہ جب لڑکی کے گھر والوں کو دھنباد شہر کے بھولی تھانہ علاقے کی خاتون کے ساتھ لڑکی کی قربت کا علم ہوا تو انہوں نے اس رشتے پر پابندی لگانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بھی دونوں کے درمیان ملاقات کا سلسلہ نہیں رکا۔ خاتون اور لڑکی دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اسی دوران 15 دسمبر کو دونوں گھر سے لاپتہ ہوئے تو ان کی کئی جگہ تلاش کی گئی لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چلا، ان کے موبائل نمبر پر بھی رابطہ نہیں ہوسکا۔ اس دوران لڑکی کی ماں نے اس معاملے میں پیر کو ضلع کے دیہی ایس پی سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں پہلے بھی ایک بار گھر سے بھاگ چکے ہیں۔ لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ نابالغ ہے اور خاتون اسے ورغلا کر اس کی زندگی خراب کرنا چاہتی ہے۔

دھنباد کے ڈی ایس پی امر کمار پانڈے نے کہا کہ لڑکی کی ماں کی طرف سے شکایت درج کرائی جا رہی ہے۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی اسمگلنگ یا ہم جنس پرست تعلقات کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ ان دونوں کی بازیابی اور ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی مزید کچھ کہا جا سکے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read