پٹرول-ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری، جانیں آپ کے شہر میں پٹرول-ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں کیا ہیں؟
بین الاقوانی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود آج بھی ملک میں پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔
روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ +0 کو پڑول کی قیمتوں میں 2022دسمبر 13لیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔ اس سے پہلےمیں آخری بار 96.75نوئیڈا میں پڑول کی قیمت
ان کی قیمتوں کا فیصلہ تیل کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ میں روزانہ خام تیل کی بنیاد پر کرتی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ملک کے چار میٹروز میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت97.28روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس