دہلی این سی آرمیں بدلا موسم انداز، تپش اور لو سے لوگوں کو تھوڑی راحت
Delhi Weather Update: دہلی این سی آر کا صبح کا موسم پہلے کے مقابلے بہتر ہوگیا ہے، صبح کی اگر ہم بات کریں تو موسم کا مجزاز بہت بدل گیا ہے، تپش والی گرمی سے لوگوں کو تھوڑی بہت راحت مل گئی ہے۔ لوگوں کا پسینہ کسی حد تک خشک ہورہا ہے، گرمی میں تیزی تھوڑی کم ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز بادل چھائے رہیں گے، ہلکی بارش ہونے کی امید ہے اسی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی امید بنی ہوئی ہے، ان کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک رہ سکتی ہے، وہیں اسی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 22 ڈگری تک درج ہوسکتا ہے، 20 اور 21 اپریل کو بارش کی امید بنی ہوئی ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 21 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد 22 اپریل سے موسم اچھا ہو جائے گا۔22 سے 24 اپریل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔دہلی کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
ان ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری
آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، اتر پردیش، جموں، کشمیر، لداخ اور تلنگانہ میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ہریانہ، چندی گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور گوا میں گرمی کی لہر جاری ہے اور تپش والی گرمی کی لہر کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور اس کے مضافات جیسے کچھ بڑے شہروں میں موسم گرما مرطوب رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری رہے گا۔
-بھارت ایکسپریس