Bharat Express DD Free Dish

Himani Murder Case: ہمانی قتل کیس کے ملزم کی عدالت میں پیشی، تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا سچن

ہفتہ کے روز ہریانہ کے روہتک ضلع کے سمپلا بس اسٹینڈ پر 22 سالہ کانگریس لیڈر ہمانی نروال کی لاش سوٹ کیس میں ملی تھی۔ سوٹ کیس میں لاش ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ مہلوک کی شناخت بعد میں کانگریس پارٹی سے وابستہ ہمانی نروال کے طور پر ہوئی جو کہ نوجوان لیڈر کے طور پر علاقے میں سرگرم تھی۔

ہمانی قتل معاملہ۔

روہتک: کانگریس لیڈر ہمانی قتل کیس کے ملزم سچن کو پولیس نے پیر کے روز ضلعی عدالت میں پیش کیا۔ اس دوران عدالت نے ملزم کو 3 روزہ پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے سات دن کے ریمانڈ کی مانگ کی تھی لیکن سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ امت شیوراں کی عدالت نے ملزم سچن کو صرف تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔ اس سب کے درمیان ہمانی کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی آخری رسومات ادا کردی۔ اس سے قبل مہلوک کی ماں سویتا نے کہا تھا کہ اگر میری بیٹی کو انصاف نہیں ملا تو میں اس کی آخری رسومات ادا نہیں کروں گی۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ہمانی کی ماں نے کہا تھا کہ میری بیٹی 18 تاریخ کو ایک تقریب میں جانے کے لیے گھر پر تیار تھی، لیکن اس کے بعد ہونے والی پیش رفت سے میں حیران ہوں۔ میری بیٹی نے مجھ سے کچھ نہیں چھپایا۔ وہ مجھے سب کچھ بتاتی تھی۔ وہ مجھے پیسے سے متعلق باتیں بھی بتاتی تھی۔ پارٹی کے دوسرے کارکن بھی میری بیٹی کو پیسے دینے کو تیار تھے۔ لیکن میری بیٹی نے آج تک کسی سے کوئی مدد نہیں لی۔ میری بیٹی کو اپنی پڑھائی کے اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اس نے فیس کی ادائیگی کے لیے وقت بھی مانگا اور کہا کہ وہ نوکری کی تلاش میں ہے۔ اگر مجھے نوکری مل جائے تو میں فیس ادا کر دوں گی۔

آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کے روز ہریانہ کے روہتک ضلع کے سمپلا بس اسٹینڈ پر 22 سالہ کانگریس لیڈر ہمانی نروال کی لاش سوٹ کیس میں ملی تھی۔ سوٹ کیس میں لاش ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ مہلوک کی شناخت بعد میں کانگریس پارٹی سے وابستہ ہمانی نروال کے طور پر ہوئی جو کہ نوجوان لیڈر کے طور پر علاقے میں سرگرم تھی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read