حکومت نے 22 ستمبر 2025 سے صحت اور زندگی کی انشورنس پالیسیوں پر اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 56ویں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس سے قبل ان پالیسیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد تھا، جو اب مکمل طور پر صفر ہو گیا ہے۔
انشورنس پریمیم پر جی ایس ٹی کا خاتمہ – ایک خوش آئند قدم
اب تک اگر کوئی فرد 100 روپے کا انشورنس پریمیم ادا کرتا تھا تو اسے اصل میں 118 روپے ادا کرنے پڑتے تھے کیونکہ 18 روپے جی ایس ٹی کے طور پر شامل کیے جاتے تھے۔ مگر اب اس نئی پالیسی کے بعد یہی پریمیم 100 روپے ہی رہے گا، جس سے انشورنس لینا عوام کے لیے مزید سستا اور قابلِ رسائی ہو جائے گا۔یہ تبدیلی تمام انفرادی ULIP (یونٹ لنکڈ انشورنس پلانز)، فیملی فلوٹر پلانز، اور ٹرم انشورنس پلانز پر لاگو ہوگی۔
کیا واقعی یہ تبدیلی فائدہ مند ثابت ہوگی؟
یہ سوال اہم ہے کیونکہ جی ایس ٹی کا خاتمہ تو ہوا ہے، مگر اس کے ساتھ ہی انشورنس کمپنیوں کو اب Input Tax Credit (ITC) بھی حاصل نہیں ہوگا۔
Input Tax Credit (ITC) کیا ہوتا ہے؟
جب انشورنس کمپنیاں پریمیم لیتی ہیں، تو اس میں شامل 18% جی ایس ٹی کو وہ حکومت کو ادا کرتی ہیں۔ لیکن اپنی مختلف کاروباری سرگرمیوں جیسے ایجنٹ کمیشن، دفتر کا کرایہ، مارکیٹنگ وغیرہ پر جو جی ایس ٹی ادا کرتی ہیں، وہ اسے Input Tax Credit کے طور پر ایڈجسٹ کر لیتی ہیں۔
مثلاً:اگر ایک کمپنی ہر 100 روپے کے پریمیم پر 70 روپے مختلف اخراجات (جیسے کرایہ، کمیشن وغیرہ) پر خرچ کرتی ہے،تو ان پر 18فیصد کے حساب سے 12.6 روپے جی ایس ٹی بنتی ہے،جسے کمپنی 18 روپے (جو یوزرسے لیا گیا تھا) میں سے منہا کر کے صرف 5.4 روپے حکومت کو دیتی ہے۔
اب جب جی ایس ٹی صفر ہے، مگر ITC بھی دستیاب نہیں…
اب چونکہ صارف سے کوئی جی ایس ٹی نہیں لیا جا رہا، کمپنی کو اپنے اخراجات پر دی گئی جی ایس ٹی (12.6 روپے) کا ITC بھی نہیں ملے گا۔ یعنی کمپنی کو یہ پوری رقم خود برداشت کرنی پڑے گی۔
اس کا نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ کمپنیاں یہ اضافی لاگت صارفین کو منتقل کر دیں، یعنی اگر پہلے صارف 118 روپے دے رہا تھا، اب شاید اسے 112.6 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ یہ اب بھی کم ہے، مگر کمپنی کی لاگت بڑھ گئی ہے۔
کتنی لاگت صارف پر منتقل ہوگی؟
سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر LIC، اشون گھئی کے مطابق، اگر ITC نہ ملے تو انشورنس کمپنیز اوسطاً 3.31فیصد اضافی لاگت صارف پر ڈال سکتی ہیں۔مثلاً اگر پریمیم 1000 روپے ہے، تو نیا پریمیم 1033.33 روپے ہو سکتا ہے۔
یوزر کے لیے کیا فائدہ ہے؟
مجموعی طور پر، یہ فیصلہ صارفین کے لیے فائدہ مند سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ:انشورنس مزید سستی ہوگی،سماجی تحفظ جیسے شعبوں پر ٹیکس نہ لگانا ایک درست پالیسی ہے،مالی شمولیت بڑھے گی،عوام کو انشورنس کی طرف زیادہ رغبت ہوگی
کمپنیوں کا ردعمل
HDFC ERGO کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور CFO سمیر شاہ کے مطابق، اگرچہ جی ایس ٹی صفر ہونے سے پریمیم کم ہونے کی امید ہے، مگر ان کے لیے ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ITC کا اثر کس حد تک ہوگا۔ اگلے کچھ دنوں میں کمپنیوں کو اپنے مالیاتی ماڈل کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا۔
بھرت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


