Bharat Express

Bulandshahr News: بلند شہر میں سرکاری ملازم نے پہلے 6 سالہ معصوم بچی کو بنایا ہوس کا شکار، من نہیں بھرا تو بکری کو بھی نہیں بخشا، پولیس نے کیا گرفتار

سرکاری ملازم کے اس گھناؤنے فعل کے بعد لوگ ناراض ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ کیونکہ اس نے نہ صرف ایک معصوم بچی کے ساتھ بلکہ ایک بے آواز جانور کے ساتھ بھی گھناؤنا فعل کیا ہے۔

بلند شہر ریپ کیس

Bulandshahr Horror: اتر پردیش کے بلند شہر سے انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ہوس کا پجاری شخص اپنے کسی جاننے والے کے گھر گیا ہوا تھا۔ جہاں اس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سب سے پہلے 6 سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ الزام ہے کہ جب اس سے اس کا من نہیں بھرا تو اس نے ایک بکری کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے میں شکایت کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام گجیندر سنگھ ہے۔ وہ ADO میں ملازم ہے۔

لڑکی اور بکری کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر اہل خانہ نے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے گجیندر سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں پولیس نے معصوم بچی کے ساتھ ساتھ بکری کو طبی جانچ کے لیے بھیج دیا۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ بلند شہر کے شکار پور بلاک میں پیش آیا۔

 

 مکروہ فعل سے لوگ ناراض

سرکاری ملازم کے اس گھناؤنے فعل کے بعد لوگ ناراض ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ کیونکہ اس نے نہ صرف ایک معصوم بچی کے ساتھ بلکہ ایک بے آواز جانور کے ساتھ بھی گھناؤنا فعل کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read