Bharat Express

G-20 Summit: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہونچے وارانسی،عشائیہ کے دوران مہمانوں کواعزار سے نوازیں گے

تاج ہوٹل میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی قیادت میں منعقد عشائیہ تقریب میں جی 20 ممالک کے ڈیولپمینٹ وزار کے ساتھ مرکز ی اور ریاستی وزیر کے علاوہ سیکریٹری سطح کے افسران موجود رہیں گے۔ریاست اترپردیش کے شہروارانسی میں 11 جون سے 13 جون کے درمیان ہونے والے جی  20میٹینگ کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی وارانسی پہونچ چکے ہیں۔ جی 20 اجلاس کا با ضابطہ آغازاتوار کو عشائیہ سے ہوگا۔ یہ بھی جانکاری موصول ہوئی ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تمام مہمانوں کا اعزاز سے سرفراز کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق تاج ہوٹل میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر قیادت میں منعقد عشائیہ تقریب میں جی 20ممالک کے ڈیولپمینٹ وزرا کے مرکزی و ریاستی وزرا اور سیکریٹری سطح کے افسران موجود رہیں گے۔عشائیہ تقریب میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مہمانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ جی 20 میٹنگ کے لے وارانسی مکمل طورپر تیار ہے،وفود بھی 11جون وارانسی پہونچ رہے ہیں۔11 جون کو اترپردیش حکومت کی جانب سے وفود کی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے تو وہیں اتوار کو ہی کورز کے ذریعہ بیرونی مہمان گنگاآرتی کا دلکش نظارہ بھی دیکھیں گے۔12 جون کوڈیولپمینٹ وزرا کی میٹنگ منعقد ہوگی،جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جڑیں گے،تو وہیں بیرونی مہمانوں کے استقبال کے لئے وارانسی مکمل طورپر سج دھج کر تیا رہے ،مانا جارہا ہے کہ ڈیو لپمینٹ وزرا کی میٹنگ میں جی 20 ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

 

تین روز تک چلے گی میٹنگ

دنیا کے معاشی سرگرمیوں میں غیر معمولی رول اداکرنے والے 20 ممالک کے وزار پر مشتمل وفد تین دنوں تک شہری ترقی کے موضوع پر غور و خوض کریں گے۔11 سے 13 جون تک ہونے والی اس میٹنگ کی قیادت کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو ہی چارہ روزہ دورہ کے لئے وارانسی پہونچ چکے ہیں۔جی 20ممالک کی ڈیو لپمینٹ وزار اپنے اپنے ممالک کے تقری کے ماڈل اور ٹیکنا لوجی کو پیش کریں گے۔اس سے قبل اپریل میں بھی واراسنی میں جی 20 کی میٹنگ ہوئی تھی،مہمانوں کے استقبال اور اعزاز میں ریاستی حکومت کی جانب سے 11 جون کو عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔