فلپائن میں زلزلہ کی ریکٹراسکیل پر 6.1 شدت
Manipur Earthquake:ہندوستان کے شمالی مشرقی ریاست منی پور کے اکھرل(Ukhrul) میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے شیدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0ریکارڈ کی گئی، نیشنل سینٹر فار سیمسولوجی کے مطابق، زلزلہ کا سینٹر زمین سے دس کلومیٹر نیچے تھا، فی الحال کسی کے زخمی ہونے یا جائداد کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اس سے پہلے یوپی کےشاملی میں جمعہ کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 3.2رہی، اس سے پہلے 31 جنوری کو بھی منی پور میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ اس وقت ریکٹر اسکیل پراس کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی اطلاع دینے والے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا تھا کے منی پور کے کامجونگ زلزلے کا سینٹر پوانٹ رہا، زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 19 منٹ پر محسوس کئے گئے تھے۔ اس کی گہرائی زمین سے 67 کلومیٹر نیچے تھی۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



