Bharat Express DD Free Dish

Syed Adnan Ashraf inaugurats All India Mushaira in Amroha: سید عدنان اشرف نے امروہہ کے ڈھکّا میں آل انڈیا مشاعرے کا کیا افتتاح، کہا- اقلیتی برادری کو زیادہ سے زیادہ سیاست میں لینا چاہیے حصہ

وشال چودھری نے مشاعرہ سننے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح اردو زبان ختم ہوتی جا رہی ہے وہ نہایت تکلیف دہ ہے۔ آج ہماری قوم کے وہ لوگ، جن کی یہ زبان ہے، نہ خود اسے پڑھتے ہیں اور نہ اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں، یہاں تک کہ دو روپے کا اردو اخبار بھی نہیں خریدتے۔

سید عدنان اشرف نے امروہہ میں آل انڈیا مشاعرے کا افتتاح کیا۔

نئی دہلی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج اور تلنگانہ کے انچارج سید عدنان اشرف نے اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے حسن پور اسمبلی حلقہ میں آنے والے قصبہ ڈھکّا میں منعقد آل انڈیا مشاعرے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عدنان اشرف نے کہا کہ جو لوگ مشاعروں اور شعری نشستوں کا اہتمام کرتے ہیں وہ سیکولر مزاج کے حامل ہوتے ہیں اور سماج میں ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار ہوتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ جس طرح ملک کی آزادی کے وقت آزادی کے متوالوں کے دلوں میں شاعری، نغمات، جوش اور ولولہ بھرنے کا کام کیا جاتا تھا اور انہی اشعار و نغمات کے سہارے بڑی سے بڑی لڑائیاں لڑی گئیں، وہ ان اشعار اور نغمات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

وشال چودھری نے اردو زبان کے متعلق کیا کہا؟

اس موقع پر وشال چودھری نے مشاعرہ سننے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح اردو زبان ختم ہوتی جا رہی ہے وہ نہایت تکلیف دہ ہے۔ آج ہماری قوم کے وہ لوگ، جن کی یہ زبان ہے، نہ خود اسے پڑھتے ہیں اور نہ اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں، یہاں تک کہ دو روپے کا اردو اخبار بھی نہیں خریدتے۔

مسلمانوں کو سیاست میں حصہ لینا کا مشورہ

عدنان اشرف نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو سیاست میں حصہ لینا چاہیے اور اپنے بچوں کو سیاست میں آگے لانا چاہیے، تاکہ وہ مضبوط ہو کر اپنے لوگوں اور اپنی قوم کا سہارا بن سکیں اور ملک میں نفرت کے ماحول کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلانے کی اپیل

کانگریس لیڈر عدنان اشرف نے اپیل کی کہ آپ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلائیں، ورنہ جو لوگ ’عبدُل کے پنچر لگانے‘ کی بات کرتے ہیں وہ بات سچ ثابت ہوتی چلی جائے گی اور آپ ہر اعتبار سے زندگی میں پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں انہیں ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد، شہید ویر عبد الحمید، میزائل مین اے پی جے عبد الکلام اور ملک کی سرحد پر پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف لڑنے والی کرنل صوفیہ قریشی کی قربانیوں اور کارناموں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

آخر میں تمام حاضرین، شعرا اور سماجی کارکنوں نے بہترین انعقاد پر معروف صحافی اور مشاعرہ کنوینر وشال چودھری ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read