بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں نشستوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے اتحادی جماعتوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے 45 سے 54 نشستوں کا بڑا مطالبہ رکھا ہے۔ سب سے بڑا سیاسی داؤں اس وقت چلا گیا جب ایل جے پی (آر) کے ذرائع نے یہ واضح کیا کہ انتخابی حکمتِ عملی ساز سے سیاستدان بنے پرشانت کشور کی ’’جن سوراج‘‘ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
کیا ہوا کا رخ جان سکیں گے چراغ پاسوان ؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو مرکزی کابینہ میں عہدے سے زیادہ بہار میں معقول سیٹیں اور چراغ پاسوان کے بڑھتے سیاسی اثر و رسوخ چاہتے ہیں۔ یہ قدم نہ صرف بی جے پی اور جے ڈی یو پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ چراغ پاسوان اپنے والد، رام ولاس پاسوان کی طرح سیاسی حالات کو سمجھ کر بڑے فیصلے لینے کے لیے تیار ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا چراغ پاسوان بھی ہوا کا رخ جان سکیں گے یعنی سیاسی حالات کو جاننے والے لیڈر بنیں گے؟
نشتوں کی تقسیم میں چراغ کا اہم کردار
بہار الیکشن 2025 میں ایل جے پی (آر) گزشتہ انتخابات 2020 کے مقابلے میں کہیں زیادہ نشستوں کی مانگ کر رہی ہے اور جے ڈی یو سے براہ راست بات کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ پرشانت کشور کی جماعت ’جن سوراج‘ کو کھلے عام اتحاد کی پیشکش دے رہی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی، چراغ پاسوان کی قیادت کو بہار کی سیاست میں ایک متحرک چہرے کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔ ایسے میں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر آخری مرحلے کی بات چیت خاصی تناؤ بھری ہو سکتی ہے، اور چراغ پاسوان کی سیاسی حکمت عملیاں بہار کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر کر سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
