چنئی کے نیلانکرئی علاقے میں ٹی وی کے (TVK) سربراہ وجے کے گھر پر جمعرات کی صبح بم کی دھمکی آمیز کال موصول ہونے سے دہشت کا ماحول قائم ہو گیا۔ کسی نامعلوم شخص نے موبائل فون پر رابطہ کر کے وجے کے گھر میں بم ہونے کی اطلاع دی اور فوراً کال کاٹ دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور وجے کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔ تاہم، تفتیش کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
پولیس کی کارروائی
بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس، بم اسکواڈ اور سنِفر ڈاگز کے ساتھ وجے کے گھر پر پہنچی۔ کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد بھی کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ افسران نے تصدیق کی کہ کال فرضی تھی اور کسی شرارتی عنصر نے یہ حرکت کی۔ پولیس اب اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ یہ کال کس نے اور کہاں سے کی۔ معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔
پہلے بھی مل چکی ہے دھمکی
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وجے کو اس قسم کی دھمکی ملی ہو۔ 28 ستمبر کو بھی وجے کو ایک دھمکی والا ای میل موصول ہوا تھا، جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سنجیدگی سے کارروائی کی۔ بم اسکواڈ اور سنِفر ڈاگز کے ذریعے پورے گھر کی تلاشی لی گئی۔ گھنٹوں چلی تفتیش کے بعد افسران نے بتایا کہ یہ ای میل بھی فرضی تھا اور صرف دہشت میں مبتلا کرنے کے مقصد سے کیا تھا ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ وہ ای میل کس نے اور کیوں ارسال کیا تھا۔ سائبر سیل اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
مسلسل دھمکیاں، سکیورٹی چیلنج
ایک مرتبہ پھر بم کی دھمکی کا آنا پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اگرچہ یہ کال بھی فرضی ثابت، لیکن پولیس افسران نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ سکیورٹی کو مزید مستعد کر دیا گیا ہے تاکہ وجے یا ان کے خاندان کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

