لکھیسرائے: بہار کے لکھیسرائے جموئی بارڈر سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں جمعرات کے روز ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی طلباء کو اسپتال میں کرایا گیا داخل
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیوسونا انجینئرنگ کالج کے طلباء امتحان دینے جا رہے تھے۔ طلباء ٹرین پکڑنے کے لیے سی این جی آٹو میں اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے۔ اس دوران تصادم ہوا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں طالب علموں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوکین کی عمر 19 سے 22 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
حادثے میں تین طلباء کی موقع پر ہوئی موت
معلومات کے مطابق جیسے ہی گاڑی لکھی سرائے اور جموئی کے سرحدی علاقے میں پہنچی، تیز رفتار گاڑی سے سی این جی آٹو کی ٹکر ہو گئی۔ اس ٹکر میں آٹو بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تین طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔
دائرہ اختیار کو لے کر آپس میں الجھی پولیس
چونکہ یہ واقعہ جس مقام پر پیش آیا وہ لکھی سرائے اور جموئی اضلاع کی سرحد پر ہے، اس لیے دونوں اضلاع کی پولیس حد بندی اور دائرہ اختیار کو لے کر ایک دوسرے سے الجھ گئی تھی۔ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
پرنسپل نے پولیس حکام سے کی مدد کی اپیل
واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگ اور کالج انتظامیہ مدد کے لیے فوری طور پر متحرک ہوگئی۔ شیوسونا انجینئرنگ کالج کے پرنسپل نے دونوں اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس حکام سے مدد کی اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


