Bharat Express DD Free Dish

Ramlala Pran Pratishtha: کیا تم اپنے ماں یا باپ کی موت کو بھول سکتے ہو؟ رام مندرافتتاح کے تناظر میں اسد الدین اویسی کا بڑا بیان

اسد الدین اویسی نے کہا، “افسوس اس بات کا ہے کہ 6 دسمبر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا… جب آپ ان تمام سیاسی گروپوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتے، تو وہ کہتے ہیں – بھول جاؤ،

رام مندرافتتاح کے تناظر میں اسد الدین اویسی کا بڑا بیان

پیر (22 جنوری) کو ایودھیا میں رام مندرکے افتتاح کے بعد  اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

اسد الدین اویسی نے اپنے آفیشل ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔ اویسی نے یہ ویڈیو اپنے ایکس ہینڈل پر پیر (22 جنوری) شام 6:45 پر اپ لوڈ جس میں وہ بالواسطہ طور پر بابری مسجد کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے کیا کہا؟

اسد الدین اویسی نے کہا، “افسوس اس بات کا ہے کہ 6 دسمبر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا… جب آپ ان تمام سیاسی گروپوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتے، تو وہ کہتے ہیں – اس کو بھول جاؤ،۔ میں ان لوگوں سے پوچھ رہا ہوں کیا تم اپنے والد کی موت کو بھول سکتے ہو؟ کیا آپ اپنی ماں کی موت کو بھول سکتے ہیں؟ تم نے ایک منظم  سازش کے تحت اس مسجد کو چھین لیا اور بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read