مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں ہندوستانی فوجیوں نے دراندازی ایک کوشش کو ناکام بنادیا، اس کے علاوہ فوج نے کثیر مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے، اس سے قبل بھی مئی کے مہینے میں فوجی جوانوں نے دراندازی کے منصوبوں پر پانی پھیرا تھا ۔ فوج نے جمعرات کو پونچھ سیکٹر میں تلاشی مہم کے دوران ایک مبینہ دھشت گرد کے ٹھکانہ کا خلاصہ کیا ۔ فوجی جوانوں نے یہاں سے کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا ہے، جس میں اے کے 47 ، نومیگزین ،دو 7.62 ایم ایم پستول اور چار میگزین شامل ہیں۔
J&K | A major infiltration bid foiled by Indian Army in Poonch Sector on June 14. Huge cache of war-like stores recovered from the incident side. pic.twitter.com/9Cx68eYXiU
— ANI (@ANI) June 15, 2023
کو ئی گرفتاری نہیں
واضح رہے کہ گولہ بارود کے بر آمدگی کے علاوہ فوجی جوانوں نے ایک اسمارٹ فون اور سولر چارجر بھی بر آمد کیا ہے، فوجی جوانوں کو دو رین کیپ، دستانے بھی ملے ہیں، حالانکہ موقع واردات سے کو ئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن چلایاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کے مہینہ میں ہندوستانی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں سے تین مبینہ دھشت گردوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ مبینہ دھشت گردوں کے پاس سے بھی کثیر مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا تھا ۔ فوج کے جوانوں کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ افغانستان سے آئے چند مبینہ دھشت گر پونچھ سیکٹر میں روپوش ہیں ۔ فوج نے رات کے وقت سرچ آپریشن چلایا جس میں یہ مبینہ دھشت گرد پکڑے گئے تھے، گرفتار کئے گئے مبینہ دھشت گردوں کے قبضے سے پریشر ککر بم بھی بر آمد کیا گیا تھا۔اس پریشر ککر میں 10 کلو آر ڈی ایکس رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل اپریل کے مہینہ میں شرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن میں مبینہ دھشت گردوں کے ٹھکانوں کا پردہ فاش کیا تھا۔پوچھ تاچھ یہ پتہ چلا کہ لشکر کمانڈر ریاض نے انہیں شرینگر کے نوہٹا کے راجوری علاقہ میں ایک ٹھکانہ بنانے کے لئے کے لئے کہا تھا ۔اس پر سی آر پی ایف کے ساتھ تلاشی مہم چلایاگیا جس میں ایک مکان میں بنائے گئے ٹھکانہ کا پتہ چلا تھا۔