Bharat Express

A part of old building collapsed in Ajmer: اجمیر میں پرانی عمارت کا ایک حصہ منہدم، علاقے میں خوف وہراس  کا ماحول

پولیس سپرنٹنڈنٹ چونرام جاٹ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لنگر خانہ کا ایک حصہ گلی میں گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اجمیر میں پرانی عمارت کا ایک حصہ منہدم،

جے پور: راجستھان کے اجمیر کے درگاہ علاقے میں منگل کے روز ایک پرانی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے اس بارے میں جانکاری دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ چونرام جاٹ نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ چونرام جاٹ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لنگر خانہ کا ایک حصہ گلی میں گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ وہیں اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر ڈاکٹر بھارتی دکشت اور دیگر انتظامی اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔