غازی آباد کی عدالت میں تیندوا داخل، ہنگامہ برپا، متعدد افراد زخمی
Viral Video: اتر پردیش کے غازی آباد میں 8 فروری کو ایک تیندوا اچانک ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں گھس گیا۔ تیندوے کو دیکھ کر عدالت کے احاطے میں ہلچل مچ گئی۔ تیندوے کو دیکھ کر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اس دوران تیندوے کے حملے سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر میں ایک تیندوا یہاں داخل ہوا تھا۔ جس کے بعد عدالت کے اندر ہلچل مچ گئی، تیندوے نے جارحانہ ہو کر نوجوان پر حملہ کر دیا۔
معلومات کے مطابق ایک شخص اپنا جوتا ٹھیک کر رہا تھا کہ تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا۔ چیتے نے مزید کئی لوگوں پر حملہ کیا۔ اس واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں کم از کم تین سے چار افراد شدید زخمی دکھ رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وکلاء اور عدالتی عملے نے کیا خود کو اپنے کمروں میں بند
اطلاعات کے مطابق عدالت کے احاطے کی پہلی منزل پر کہیں سے تیندوا آیا۔ تیندوے کے حملے سے بچنے کے لیے وہاں موجود وکلا اور عدالتی عملے نے خود کو کمروں میں بند کر لیا۔ عدالت میں موجود وکلا نے اپنی حفاظت کے لیے اردگرد پڑی لاٹھیاں اور بیلٹ لے لیے۔ اس دوران کئی لوگوں نے تیندوے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ زخمیوں میں ایک موچی، 2 وکلا، ایک بلڈر اور ایک دیگر شامل ہے۔
#WATCH उत्तर प्रदेश: गाजियाबाद ज़िला अदालत परिसर में तेंदुए के घुसने से कई लोग घायल हो गए pic.twitter.com/GyixvVmz7t
— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 8, 2023
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیندوا بہت جارحانہ تھا۔ کچھ وکیل بیلچہ اور لاٹھی لے کر تیندوے کو بھگانے گئے تھے، چیتے نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔ عدالت کے احاطے میں تیندوے کے داخل ہونے کی اطلاع پولیس اور محکمہ جنگلات کو دی گئی۔ پولیس کے ساتھ محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور چار گھنٹے بعد تیندوے کو پکڑا جا سکا۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


