پٹنہ میں شدید گرمی کا قہر
جے پور: جھلسا دینے والی گرمی نے راجستھان کے چار اضلاع – باڑمیر، بلوترا، جالور اور بھیلواڑہ میں آٹھ لوگوں کی جان لے لی، ریاست کے کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46-48 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ جمعرات کے روز باڑمیر کو 48.8 درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام مانا گیا۔
ریاست کے سات شہروں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے تجاوز
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ریاست کے سات شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ جے پور کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی اور 28 مئی کے بعد پارہ قدرے کم ہو جائے گا۔
بلوترا میں شدید گرمی سے دو افراد ہلاک
دوسری جانب بلوترا میں شدید گرمی سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 55 سالہ ملارام کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ گرمی کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسی طرح علاقے میں ایک ریفائنری کمپنی میں کام کرنے والا 22 سال کا منٹو بیمار ہوگیا اور اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، باڑمیر میں بھی گرمی کی لہر سے ایک 35 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ بھیلواڑہ اور جالور اضلاع سے بھی چلچلاتی گرمی کی وجہ سے اموات کی اطلاعات ہیں۔
پھلودی میں درجہ حرارت 48.6 ڈگری سیلسیس
باڑمیر کے بعد، پھلودی میں جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد فتح پور میں 47.6 ڈگری سیلسیس، جیسلمیر میں 47.5 ڈگری سیلسیس، جودھپور میں 47.4 ڈگری سیلسیس، جالور میں 47.3 ڈگری سیلسیس، کوٹا میں 47.2 ڈگری سیلسیس، چورو میں 47 ڈگری سیلسیس، ڈنگر پور میں 46.8 ڈگری سیلسیس، چتور گڑھ میں 45.5 ڈگری سیلسیس اور جے پور میں 44 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
وہیں، راجستھان کے بیشتر حصوں میں اگلے تین دنوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔