Bharat Express DD Free Dish

Kanpur Fire Incident: کانپور میں 6 منزلہ عمارت میں لگی خوفناک آگ، 5 افراد کی ہوئی دردناک موت

موصولہ اطلاع کے مطابق گاندھی نگر میں 6 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر جوتوں کا کارخانہ تھا اور اوپری منزل پر لوگ رہتے تھے۔

کانپور کے چمن گنج علاقے کے گاندھی نگر میں واقع ایک 6 منزلہ عمارت میں اتوار کی رات زبردست آگ لگ گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے 5  افراد   کی جھلس جانے سے موت ہوگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔

جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

موصولہ اطلاع کے مطابق گاندھی نگر میں 6 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر جوتوں کا کارخانہ تھا اور اوپری منزل پر لوگ رہتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جوتا بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے کچھ ہی دیر میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانا شروع کردیا تاہم جب تک آگ پر قابو پایا گیا، اندر پھنسے ایک ہی خاندان کے تین بچے اور میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جب کافی کوششوں کے بعد بھی اندر پھنسے لوگوں کو نہیں نکالا جاسکا تو لکھنؤ سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی بلایا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read