Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terror Attack: وارث پٹھان- پاکستان کو سبق سکھانے کا صحیح وقت، اری اور پلوامہ سے زیادہ سخت کارروائی، اب کیا ہوگا پاکستان کا؟

اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان وارث پٹھان نے کہا کہ ایک بار غلطی کرنے والا شیطان ہے اور بار بار ایک ہی غلطی کرنے والا پاکستان ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان وارث پٹھان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے لیے پاکستان کو سبق سکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وارث پٹھان نے کہا کہ اب پاکستان کو سبق سکھانے کا صحیح وقت ہے۔ اری اور پلوامہ سے زیادہ سخت کارروائی کرنی چاہئے اور دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دینا  چاہئے۔

وارث پٹھان نے کہا کہ جب آل پارٹی میٹنگ ہوئی تو تمام اپوزیشن پارٹیوں اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے بھی کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جو بھی کارروائی کرے گی ،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہیں، تو پھر کس نے  انہیں اس قدم کو اٹھانے سے روکا ہے ۔ اس بار ہمیں صرف پاکستان میں داخل نہیں ہونا ہے، بلکہ وہاں   گھس کر بیٹھ جانا  ہے۔

دہشت گردوں کو جتنی بھی سزا دی جائے کم ہے – وارث پٹھان

وارث پٹھان نے کہا کہ پورا ملک صدمے میں ہے۔ دہشت گردوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا، اس سے بڑا گھناؤنا فعل نہیں ہو سکتا۔ ان کو جتنی بھی سزا دی جائے کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار غلطی کرنے والا شیطان ہے اور بار بار ایک ہی غلطی کرنے والا پاکستان ہے۔

بی جے پی لیڈر رویندر رینا پر نشانہ

اس سے قبل وارث پٹھان نے جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈر رویندر رینا کی فوج کے جوانوں کے ساتھ وائرل ویڈیو کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ وائرل ویڈیو پر بات کرتے ہوئے وارث پٹھان نے کہا، “رویندر رینا جموں و کشمیر بی جے پی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن ہیں۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ 26 لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور یہ لوگ مزے کر رہے ہیں۔ یہ سیکورٹی اہلکاروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ برف سے لطف اٹھارہے ہیں اور ریل بنارہے ہیں،دکھ اور شرمناک ہے۔”

وارث پٹھان نے وقف قانون پر کیا کہا؟

اس کے علاوہ وارث پٹھان نے وقف قانون پر کہا کہ جب تک مودی حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی، مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read