بہار میں کانگریس اور آر جے ڈی کی قیادت میں نکالی گئی ‘ووٹر ادھیکار یاترا’ کے آخری دن سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی شمولیت نے اپوزیشن اتحاد کو نئی طاقت دے دی۔ اکھلیش نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اودھ کی عوام نے بی جے پی کو ہٹایا، اب مغدھ کے لوگ بھی اسے باہر کا راستہ دکھائیں گے”۔انہوں نے کہا، “بی جے پی کا یہاں سے پلائن (فرار) طے ہے، یہ SIR صرف دھوکہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ووٹ چوری کی تیاری کا حصہ تھا۔”
بی جے پی پر سخت حملے
اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی نہ صرف عوام کا حق چھین رہی ہے بلکہ ووٹ چوری جیسا سنگین جرم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی سب کی توہین کرتی ہے، ووٹ چوری سب سے بڑا اپمان ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ‘جُگاڑ آیوگ’ بن چکا ہے اور اب عوام ہی بی جے پی کو اس کا صحیح جواب دے گی۔
تیجسوی یادو کی قیادت کی تعریف
اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نائب وزارتی دور میں لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور روزگار فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا، “اس بار مہاگٹھ بندھن کی حکومت بہار میں بنے گی اور لوگ روزی روٹی کے لیے باہر جانے پر مجبور نہیں ہوں گے۔”
‘انڈیا’ اتحاد سے بی جے پی کو چیلنج
اکھلیش نے کہا، پچھلے لوک سبھا انتخابات میں ‘انڈیا’ اتحاد نے بی جے پی کو سبق سکھایا اور اب بہار اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو شکست ہوگی۔
اپوزیشن کی طاقتور یکجہتی
16 دن کی یہ یاترا، جس نے 1300 کلومیٹر کا سفر طے کیا، اب ملک گیر بی جے پی مخالف تحریک میں بدلنے جا رہی ہے۔
قبل ازیں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی یاترا میں شامل ہو چکے ہیں۔اکھلیش کی موجودگی سے واضح پیغام گیا کہ یوپی، بہار اور دیگر ریاستوں میں اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
سماجوادی پارٹی کے ترجمان انوراگ بھدوریا نے کہا، “یہ یاترا نہ صرف بہار بلکہ یوپی کے سرحدی اضلاع میں بھی اثر ڈالے گی، کیونکہ ان علاقوں کے رشتے داریاں، ثقافت اور سیاست آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




