ممبئی کے ملاڈ میں زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرنے سے تین مزدورو ں کی موت
گزشتہ جمعرات کو ممبئی کے ملاڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ملاڈ مشرقی علاقے میں نوجیون بلڈنگ میں تعمیراتی کام کر رہے چھ مزدور 20ویں منزل سے گر گئے، جن میں سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی تین مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 12:09 بجے ملاڈ ایسٹ کے گووند نگر علاقے میں نوجیون عمارت میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملاڈ میں زیر تعمیر 20 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کے سلیب کا کچھ حصہ گر گیا۔
Mumbai: In Malad East, five workers fell from a height at the New Life SRA project site. Two died on the spot, and three were injured and hospitalized. Fire brigade and police are at the scene pic.twitter.com/KkIJ1rvZEx
— IANS (@ians_india) September 5, 2024
اس حادثے میں چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ایم ڈبلیو ڈیسائی اسپتال لے جایا گیا
ملاڈ میں اس بڑے حادثے کی وجہ ایس آر اے کی زیر تعمیر عمارت کا سلیب گرنا بتایا جا رہا ہے۔ 3 مزدوروں کی موت کے معاملے میں، دنڈوشی پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 106 (1) اور 125 (A) 125 (B) کے تحت 5 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سپروائزر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج
جن پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سائٹ سپروائزر، ٹھیکیدار اور دیگر شامل ہیں۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
بلڈر اور حکومت کے خلاف لوگوں کی ناراضگی
عمارت میں رہنے والے ایک شخص کملیش یادو نے بتایا کہ سوسائٹی کا تعمیراتی کام چل رہا ہے اور اس پروجیکٹ کی ذمہ داری دیویندر پانڈے نامی شخص سنبھال رہا ہے۔ سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈر کے خلاف لوگوں کی بہت سی شکایات ہیں۔ تعمیر کا معیار انتہائی ناقص ہے، ایک سلیب گر ا ہے اور اب پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
عمارت میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ صرف بلڈر اور ٹھیکیدار ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس میں شامل انجینئرز اور کوالٹی چیک کرنے والے سپروائزر بھی ذمہ دار تھے جو اپنا کام کرنے میں ناکام رہے۔ لوگوں نے نہ صرف بلڈر سے بلکہ حکومت سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت بھی ایسے معاملات میں گہری نیند میں ہے۔ لوگوں کی جان کی کوئی فکر نہیں۔
بھارت ایکسپریس