وجے دشمی کے موقع پر سٹی مانٹیسری اسکول، وشال کھنڈ، گومتی نگر، لکھنؤ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ’’شستر پوجن‘‘ (ہتھیاروں کی پوجا) کی رسم قدیم ویدک طریقے سے ادا کی گئی۔ اس پروگرام کا اہتمام بھارتیہ چھتریہ سماج اور لوک ادھیکار منچ سول سوسائٹی کے زیرسرپرستی کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ریاستی سیاست کے ممتاز رہنما اور سابق آئی پی ایس افسر راجیشور سنگھ نے بھی شرکت کی اور ویدک رسم و رواج کے مطابق شستر پوجن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا ’’دھرمو رکشتی رکشت یعنی جو دھرم کی حفاظت کرتا ہے، دھرم اُس کی حفاظت کرتا ہے‘‘۔ یہ صرف ایک سنسکرت قول نہیں، بلکہ ایک ابدی سچائی ہے۔
View this post on Instagram
راجیشور سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہتھیار صرف طاقت یا جنگ کا استعارہ نہیں ہوتے بلکہ وہ امن، تحفظ، اور استحکام کی علامت بھی ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: شستر صرف پراکرم (بہادری) کی علامت نہیں بلکہ وہ امن کے محافظ اور انسانی وجود کی بقاء کے لیے ناگزیر پہلو ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وجے دشمی کا تہوار صرف ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ یہ ’’دھرم کی جیت‘‘ اور ’’ادھرم کی شکست‘‘ کی یاد دلاتا ہے۔ راؤن پر شری رام کی جیت نہ صرف جسمانی طاقت بلکہ اخلاقی اقدار، سچائی اور نیکی کی جیت کا بھی استعارہ ہے۔ تقریب کے دوران شستر پوجن کی روایت کو وقار اور عقیدت کے ساتھ نبھایا گیا۔ تلوار، برچھا، ڈھال اور دیگر روایتی ہتھیاروں کو گنگا جل سے پاک کر کے ان پر پھول، ہلدی، کُمکُم اور چاول سے پوجا کی گئی۔ پجاریوں نے وید منتر پڑھے اور حاضرین نے شری رام کی جے جے کار کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر موجود معززین نے شستر پوجن کو نہ صرف روایتی اقدار کی حفاظت کا ذریعہ قرار دیا، بلکہ موجودہ دور میں معاشرتی بگاڑ اور عدم تحفظ کے ماحول میں اپنے تہذیبی ورثے سے جڑے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

راجیشور سنگھ نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں صرف ہتھیاروں کی طاقت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ان کے پیچھے جو روحانی، تہذیبی اور اخلاقی اصول کارفرما ہیں، ان کو سمجھنا اور اپنانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی روایات سے جڑے رہیں اور سماجی انصاف و قومی خودداری کے لیے آگے آئیں۔
پروگرام کا اختتام قومی یکجہتی اور دھارمک اقدار کے فروغ کی پراتھناکے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ رام راجیہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط، محفوظ اور باوقار سماج کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



