فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا، ہم جنس پرستوں کی شادی کے فیصلے پر سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے ایسا کیوں کہا ؟
Same-Sex Marriage Verdicts: سپریم کورٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی قانونی منظوری سے متعلق درخواستوں کے کامیاب نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے پیر کو کہا کہ کسی کیس کا نتیجہ جج کے لیے ذاتی نہیں ہے اور انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ ملک کے 50 ویں چیف جسٹس (سی جے آئی) نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ہم جنس پرستوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے ‘طویل اور سخت’ لڑائی لڑی۔لیکن جج خود کو کسی معاملے سے جوڑتے ہی نہیں، اور اب اس معاملے کا فیصلہ ہو چکا ہے، اس لیے انہوں اسے وہیں چھوڑ دیا ہے۔.
ایجنسی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چیف جسٹس چندر چوڑ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کرنے والے 5 ججوں کی آئینی بنچ کے فیصلے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کیس کا نتیجہ جج کے لیے کبھی ذاتی نہیں ہوتے۔ ملک کے 50 ویں چیف جسٹس نے کہا کہ فی الحال جنس پرست جوڑے اپنے حقوق کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ بات ان کے ذہن میں بھی تھی۔
EXCLUSIVE | VIDEO: “The important part of a life of a judge is never to associate yourself with a cause. Having decided a case I leave it at that,” Chief Justice of India DY Chandrachud tells @PTI_News on the judgement which failed to recognise same sex marriages in India.… pic.twitter.com/gf99xw9Se8
— Press Trust of India (@PTI_News) January 1, 2024
17 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔لیکن ہم جنس پرستوں کے لیے مساوی حقوق اور تحفظ کی بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر لی جے میونگ پرقاتلانہ حملہ، گردن پر چاقو سے حملہ
‘نتائج جج کے لیے کبھی ذاتی نہیں ہوتے’
انہوں نے کہا، “ایک بار جب آپ کسی کیس کا فیصلہ کر لیتے ہیں، تو آپ اپنے آپ کو نتیجہ سے خود کودور کر لیتے ہیں۔” بطور جج ہمارے لیے، نتائج کبھی ذاتی نہیں ہوتے۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ہاں کئی بار جن مقدمات میں فیصلے سنائے گئے ان میں کئی بار میں اکثریتی فیصلوں میں رہا اور کئی بار اقلیتی فیصلوں میں رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی لیڈر کا عام آدمی پارٹی پر حملہ،کہا دہلی اور پنجاب میں ناکام ہوچکی ہے حکومت
انہوں نے کہا، “جج کی زندگی میں اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی خود کوکسی مسئلے سے خود کو منسلک نہ کریں۔ کیس کا فیصلہ کرنے کے بعد میں اسے وہیں چھوڑ دیتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس