Bharat Express DD Free Dish

Independence Day 2025: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی کی سب سے طویل ترین تقریر، 103 منٹ تک بولے ، پاکستان کو وارننگ دی

وزیر اعظم مودی نے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں جامع اصلاحات کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا:”اس دیوالی میں آپ کے لیے ڈبل دیوالی منانے جا رہا ہوں۔ ملک کے عوام کو ایک بڑا تحفہ ملنے والا ہے، عام گھریلو اشیاء پر جی ایس ٹی میں بڑی کمی کی جائے گی۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی  کے موقع پر کئی بڑی اعلانات کیے،انہوں نے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا عندیہ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر ایک خاص تحفہ دیا جائے گا۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ وزیر اعظم نے اس بار اپنے تمام سابقہ خطابات کے ریکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے لال قلعے کی فصیل سے اب تک کا سب سے طویل خطاب کیا۔ وزیر اعظم 103 منٹ تک قوم سے خطاب کرتے رہے۔

اس سے پہلے، وزیر اعظم مودی نے سال 2024 میں سب سے طویل خطاب کیا تھا، جو 98 منٹ کا تھا۔ جبکہ 2023 میں 90 منٹ، 2022 میں 82 منٹ اور 2021 میں 88 منٹ کا خطاب کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی کا سب سے مختصر خطاب 2017 میں تھا جو کہ 56 منٹ کا تھا۔ انہوں نے 2014 میں 66 منٹ تک قوم سے خطاب کیا تھا۔

جی ایس ٹی سے متعلق بڑا اعلان

وزیر اعظم مودی نے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں جامع اصلاحات کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا:”اس دیوالی میں آپ کے لیے ڈبل دیوالی منانے جا رہا ہوں۔ ملک کے عوام کو ایک بڑا تحفہ ملنے والا ہے، عام گھریلو اشیاء پر جی ایس ٹی میں بڑی کمی کی جائے گی۔”

وزیر اعظم نے جی ایس ٹی کی شرحوں پر نظر ثانی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت عام شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے مقصد سے ایک نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں بھاری کمی کی جائے گی اور عام عوام کے لیے ٹیکس کم کیا جائے گا۔

نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

وزیر اعظم مودی نے کہا:”آج سے ملک کے نوجوانوں کے لیے ‘وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا’ ایک لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کے ساتھ نافذ ہو رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، نجی شعبے میں پہلی ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے 15,000 روپے دیے جائیں گے۔”

پہلگام حملہ اور آپریشن سندور پر وزیر اعظم کا بیان

وزیر اعظم مودی نے کہا:”ہمارے بہادر، جری فوجیوں نے دشمنوں کو ان کی سوچ سے بھی بڑھ کر سزا دی ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں سرحد پار سے آئے دہشت گردوں نے جو قتلِ عام کیا، مذہب پوچھ کر لوگوں کو مارا گیا، بیوی کے سامنے شوہر کو گولیاں ماری گئیں، بچوں کے سامنے ان کے والد کو قتل کر دیا گیا۔”

انہوں نے مزید کہا:”پورا ہندوستان غم و غصے سے بھر گیا تھا، پوری دنیا بھی اس قتلِ عام سے حیران رہ گئی تھی۔ ‘آپریشن سندور’ اسی غصے کا اظہار ہے۔ دشمن کی سرزمین پر سینکڑوں کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر کو مٹی میں ملا دیا گیا، دہشت گردوں کی عمارتوں کو کھنڈر بنا دیا گیا۔”

یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا:”بھارت نیوکلیئر دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ پاکستان کی نیند اب تک اُڑی ہوئی ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔