وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام “من کی بات“ کے 124ویں ایپی سوڈ کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ نشریات صبح 11 بجے شروع ہوگی اور اسے آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم اور عوام کے درمیان براہ راست رابطے کا ایک ذریعہ بنا ہوا ہے، جس میں وزیر اعظم مودی قوم کی تعمیر سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔
’من کی بات‘ میں ان موضوعات پر بات کریں گے وزیر اعظم
Do tune in at 11 AM for this month’s #MannKiBaat, where inspiring collective efforts of the people of India will be highlighted. pic.twitter.com/YwvCnFO2BZ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 27, 2025
اس ایپی سوڈ میں وزیر اعظم مودی قومی مفاد، عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کی شمولیت سے متعلق موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پچھلے ایپی سوڈز کی طرح، اس پروگرام کا مواد بھی MyGov اور NaMo ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر ملک بھر کے لوگوں کے ذریعے بھیجے گئے خیالات، تجاویز اور کہانیوں پر مبنی ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں، ’من کی بات‘ پروگرام نے مقامی سطح کی حوصلہ افزا کوششوں کو اجاگر کرنے اور مختلف ترقیاتی و سماجی سرگرمیوں میں عوام کی شراکت کو فروغ دینے کے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر لی ہے۔
2014 میں ہوا تھا پروگرام کا آغاز
اکتوبر 2014 میں اپنے آغاز کے بعد سے، ’من کی بات‘ پروگرام نے صفائی، ماحولیاتی تحفظ، ڈیجیٹل خواندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات پر شعور بیدار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ، اکثر عوامی شراکت سے متاثر عوامی تحریکوں کی وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام کے ذریعے تعریف بھی کی ہے۔
اسی دوران، بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نئی دہلی میں ایک خصوصی تقریب میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ’من کی بات‘ سنیں گے۔ یہ پروگرام صبح 10:55 بجے ڈیفنس کالونی کے C-Block کلب میں منعقد ہوگا، جہاں نڈا کے ساتھ مقامی بوتھ سطح کے کارکن بھی شریک ہوں گے۔
بی جے پی نے مقامی سطح پر اجتماعی طور پر ’من کی بات‘ سننے کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دی ہے، اور اسے ایک باقاعدہ تنظیمی سرگرمی میں تبدیل کر دیا ہے، جو پارٹی کارکنوں اور وزیر اعظم کے پیغام کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




