وزیراعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں نامیبیا پہنچے، جہاں وِنڈہوک کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم مودی صدر نیتمبو نندی-ندیتواہ کے دعوت پر نامیبیا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ وزیراعظم مودی کا پہلا دورۂ نامیبیا ہے، اور بھارت کے کسی وزیراعظم کا نامیبیا کا تیسرا دورہ ہے۔
#WATCH | प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी नामीबिया के राष्ट्रपति नेटुम्बो नंदी-नदैतवाह के निमंत्रण पर विंडहोक, नामीबिया पहुंचे।
यह प्रधानमंत्री मोदी की नामीबिया की पहली यात्रा है, और भारत से किसी प्रधानमंत्री की तीसरी नामीबिया यात्रा है।
(वीडियो सोर्स: डीडी) pic.twitter.com/9ZBhDvEGmg
— ANI_HindiNews (@AHindinews) July 9, 2025
وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں نامیبیا پہنچے۔ یہ 27 سالوں میں کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورۂ نامیبیا ہے اور بھارت-نامیبیا تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ یہ دورہ بھارت کے گلوبل ساؤتھ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت، توانائی، دفاع، معدنی وسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
Landed in Windhoek a short while ago. Namibia is a valued and trusted African partner with whom we seek to boost bilateral cooperation. Looking forward to meeting President Dr. Netumbo Nandi-Ndaitwah and addressing the Namibian Parliament today.@SWAPOPRESIDENT pic.twitter.com/ox6LEqHOba
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2025
صدر ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ کی دعوت پر ہوشیا کٹا کو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح 10:00 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) وزیراعظم مودی کا رسمی استقبال کیا گیا گا۔ یہاں ان کا استقبال 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔
اس کے بعد 10:45 سے 10:55 بجے تک اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہوگی۔ دوپہر 2:30 سے 3:45 بجے تک اسٹیٹ ہاؤس میں صدر نیتمبو نندی-ندیتواہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، تعلیم، صحت، ماحولیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
شام 5:00 سے 5:20 بجے تک وزیراعظم مودی “ہیروز ایکر” میں نامیبیا کے بانی اور پہلے صدر ڈاکٹر سیم نجوما کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد 5:35 سے 6:50 بجے تک صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ رات 8:50 سے 9:30 بجے تک وہ نامیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں بھارت-نامیبیا تعلقات اور گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترجیحات پر زور دیا جائے گا۔ رات 11:25 بجے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
یہ دورہ بھارت کی افریقہ پالیسی اور آنے والے “انڈیا-افریقہ فورم سمٹ” کے لیے نہایت اہم ہے۔ نامیبیا کے یورینیم، ہیرے، کوبالٹ اور نایاب معدنیات بھارت کی صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے UPI سسٹم کو نامیبیا میں نافذ کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوگا۔ یہ دورہ بھارت کی عالمی سفارت کاری اور گلوبل ساؤتھ میں قیادت کو مزید مضبوط کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

