Bharat Express DD Free Dish

India-UK FTA: لندن پہنچے پی ایم  مودی، بھارت اور برطانیہ کے بیچ آج تاریخی معاہدہ، ایف ٹی اے کے نفاذ کے بعد یہ چیزیں ہو جائیں گی سستی

یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کے لیے یہ دوسرا سب سے بڑا دو طرفہ تجارتی معاہدہ ہوگا۔ ایف ٹی اے دونوں ملکوں کی صنعتوں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائے گا اور اس کے نتیجے میں یوزرکے لیے اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

پی ایم  نریندر مودی برطانیہ کے تاریخی دورے پر لندن پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اگلے 24 گھنٹوں تک قیام کریں گے۔ اس دوران ان کی ملاقات برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے ہوگی۔ دونوں رہنما بھارت-برطانیہ کے تاریخی تجارتی معاہدے (FTA) پر دستخط کریں گے۔ اس آزاد تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ 25.5 ارب پاؤنڈ کے تجارتی اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کے لیے یہ دوسرا سب سے بڑا دو طرفہ تجارتی معاہدہ ہوگا۔ ایف ٹی اے دونوں ملکوں کی صنعتوں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائے گا اور اس کے نتیجے میں یوزرکے لیے اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ اس معاہدے سے بھارتی کاروبار اور صارفین کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

کون کون سی اشیاء سستی ہوں گی؟
برطانیہ کے مشروبات، بیوٹی پروڈکٹس، مہنگی گاڑیاں اور طبی آلات پر ٹیرف کم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اوسط ٹیرف 15 فیصد سے گھٹ کر 3 فیصد رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ اس ڈیل کے بعد بھارت کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ایک اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ اس وقت بھارت سے 11 ارب پاؤنڈ کی درآمدات کرتا ہے۔ یعنی ٹیرف میں کمی کے بعد برطانیہ میں بھارتی برآمدات کو فروغ ملے گا۔

برطانوی ہائی کمشنر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس تجارتی معاہدے کے بعد برطانیہ کی صاف توانائی کی صنعت کو بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی تقریباً 26 کمپنیوں نے بھارت میں نئے کاروبار کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ایئربس اور رولز رائس جلد ہی بھارت کی بڑی ایئر لائنز کو ایئربس طیارے فراہم کریں گی، جن میں سے آدھے سے زیادہ رولز رائس انجن سے چلیں گے۔

India-UK 2035 وژن کا اجراء
وزیرِ اعظم مودی کے دورہ لندن کے دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان India-UK 2035 Vision کا بھی آغاز ہوگا۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ یہ وژن تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ اس وژن کے تحت تجارت سے آگے بڑھ کر خوشحالی، اختراع، دفاعی تعاون، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تعلیمی روابط کو مضبوطی ملے گی۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے کیا کہا؟
جب وزیرِ اعظم مودی اور برطانوی وزیرِ اعظم لندن میں ملاقات کریں گے تو بھارت-برطانیہ ٹیکنالوجی سیکیورٹی انیشی ایٹو پر دستخط ہونے کے ایک سال مکمل ہونے پر تکنیکی تعاون اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم مودی کے دورہ برطانیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ تاریخی ہے۔ اس سے پورے برطانیہ میں ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی، کاروبار کے نئے مواقع کھلیں گے، اور ملک کے ہر کونے میں ترقی کی رفتار بڑھے گی، جس سے ہماری تبدیلی کی منصوبہ بندی کو حقیقت میں بدلا جا سکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read