وزیراعظم مودی نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مالدیپ بھارت کی “پڑوسی اول” (Neighbourhood First) پالیسی اور وسیع تر “مہا ساگر” وژن کا ایک اہم ستون ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا:”مالدیپ کے سابق صدر جناب محمد نشید سے ملاقات کی۔ وہ ہمیشہ بھارت-مالدیپ دوستی کے مضبوط حامی رہے ہیں۔ ہم نے بات کی کہ کس طرح مالدیپ ہماری ‘Neighbourhood First’ پالیسی اور مہا ساگر وژن کا ایک قیمتی ستون رہے گا۔ بھارت استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی تعاون کے ذریعے مالدیپ کی حمایت جاری رکھے گا۔”
پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنا
اسی روز وزیر اعظم مودی نے مالدیپ کی پارلیمنٹ، پیپلز مجلس کے اسپیکرعبدالرعیم عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے پارلیمانی تعاون پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم مودی نے 20ویں مجلس میں بھارت-مالدیپ پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کو دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔
ایکس پر انہوں نے لکھا:”جناب عبدالرعیم عبداللہ، اسپیکر پیپلز مجلس سے ملاقات کی۔ بھارت-مالدیپ کی گہری دوستی پر بات ہوئی، خاص طور پر دونوں ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان قریبی تعلقات پر 20ویں مجلس میں بھارت-مالدیپ پارلیمانی دوستی گروپ کا قیام دو طرفہ تعلقات کے لیے خوش آئند قدم ہے۔ بھارت مالدیپ میں استعداد کار بڑھانے کی حمایت جاری رکھے گا۔”
Met the former President of Maldives, Mr. Mohamed Nasheed. He has always been a strong advocate of deeper India-Maldives friendship.
Spoke about how the Maldives will always be a valued pillar of our ‘Neighbourhood First’ policy and Mahasagar vision. India will keep supporting… pic.twitter.com/4N33p4qn9l
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
مالدیپ کے نائب صدر سے ملاقات
وزیراعظم مودی نے مالدیپ کے نائب صدر محمد لطیف سے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے بھارت-مالدیپ شراکت داری کے کلیدی ستونوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا:”نائب صدر عزت مآب محمد لطیف سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ ہماری بات چیت بھارت-مالدیپ دوستی کے اہم ستونوں پر مرکوز رہی۔ دونوں ممالک بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم آنے والے برسوں میں اس شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔”
Met Mr. Abdul Raheem Abdulla, Speaker of the People’s Majlis. Talked about the deep-rooted India-Maldives friendship, including the close relationship between our respective Parliaments. The formation of the India-Maldives Parliamentary Friendship Group in the 20th Majlis is a… pic.twitter.com/PL70H0vEdx
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
سفارتی تعلقات کے 60 سال
وزیراعظم مودی کا موجودہ دورہ مالدیپ میں ان کا تیسرا سرکاری دورہ ہے اور صدر محمد معیظو کے نومبر 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی بھارتی سربراہِ حکومت کا پہلا دورہ ہے۔جمعہ کے روز پہنچنے والے وزیر اعظم مودی کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ ان کے برطانیہ کے سرکاری دورے کے بعد ہوا۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں پردستخط ہوئے، جن سے دونوں ممالک کی مضبوط شراکت داری مزید مستحکم ہوئی، جیسا کہ بھارت کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی۔
ایک علامتی اقدام کے طور پر، وزیراعظم مودی اورمالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو نے بھارت اورمالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی یاد میں خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔یہ اقدامات مالدیپ کی سماجی و اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


