Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Jharsuguda, Odisha:  پی ایم مودی نےاڈیشہ کے جھارسوگوڑا میں میں 60,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا رکھا سنگ بنیاد ، پی ایم نے امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

پی ایم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے برہمپور اور گجرات کے ادھنا (سورت) کے درمیان چلنے والی امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین بھارت کے مختلف ریاستوں کو نہ صرف آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرے گی بلکہ سیاحت کے فروغ، روزگار کے مواقع اور اہم معاشی اضلاع کو آپس میں جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

پی ایم  نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے جھارسوگوڑا میں منعقد ایک عظیم الشان تقریب میں دور رس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جن کی مجموعی لاگت 60,000 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ ان منصوبوں کا تعلق ٹیلی کمیونیکیشن، ریلویز، اعلیٰ تعلیم، صحت، ہنر مندی، اور دیہی رہائش جیسے کلیدی شعبوں سے ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں انقلابی قدم


پی ایم مودی نے قومی مواصلاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بھارتی ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے 97,500 سے زائد 4G موبائل ٹاورز کا افتتاح کیا، جن پر تقریباً 37,000 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
یہ ٹاورز دور دراز، سرحدی، اور نکسل متاثرہ علاقوں میں واقع 26,700 سے زائد غیر مربوط دیہاتوں کو موبائل نیٹ ورک سے جوڑیں گے، جس سے ڈیجیٹل انکلوژن کو بڑا فروغ ملے گا۔

پی ایم نریندر مودی نے “امرت بھارت ایکسپریس” کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

پی ایم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے برہمپور اور گجرات کے ادھنا (سورت) کے درمیان چلنے والی امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین بھارت کے مختلف ریاستوں کو نہ صرف آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرے گی بلکہ سیاحت کے فروغ، روزگار کے مواقع اور اہم معاشی اضلاع کو آپس میں جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ امرت بھارت ایکسپریس بھارتی ریلوے کے “وِکست بھارت” وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں تک معیاری رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
ٹرین میں جدید سہولیات، بہتر حفاظتی نظام اور آرام دہ سفر کی خصوصیات شامل ہیں، جو عام مسافروں کے لیے بھی ایک نیا تجربہ ہوں گی۔

پی ایم مودی  نے اس موقع پر کہا:”امرت بھارت ایکسپریس صرف ایک ٹرین نہیں، بلکہ یہ نئی سوچ، نئی رفتار اور نئے بھارت کی علامت ہے۔ یہ ٹرین عوام کے خوابوں کو جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی۔”

اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی کے لیے بڑے اقدامات
پی ایم مودی نے ملک کے مختلف حصوں میں آٹھ نئے IIT کیمپسز کے توسیعی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس سے 10,000 نئے طلبہ کے لیے داخلہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔
اس کے علاوہ، اڈیشہ حکومت کی مختلف ہنر مندی اور تکنیکی تعلیم کی اسکیموں کا آغاز بھی پی ایم مودی کے ذریعے کیا گیا، جو ریاست کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
اڈیشہ میں پی ایم  مودی  کا چھٹا دورہ
اڈیشہ میں جون 2024 میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد، پی ایم  نریندر مودی کا یہ چھٹا دورہ ہے۔ وہ جھارسوگوڑا میں ایک بڑی عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے، جہاں اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نائب وزیر اعلیٰ کی جانب سے خیر مقدم اور ستائش
اڈیشہ کی نائب وزیر اعلیٰ، پروتی پردا نے کہا:”گزشتہ ایک سال میں پی ایم مودی کا یہ ساتواں دورہ ہے، جو ہماری ریاست کے لیے ان کی غیر معمولی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آج کا دن اڈیشہ کے لیے ترقی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت تیزی سے ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
جھارسوگوڑا میں نوجوانوں کو پی ایم مودی کا پیغام
پی ایم مودی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”آج کے یہ منصوبے صرف انفرا اسٹرکچر نہیں، بلکہ نئے بھارت کے اعتماد کی علامت ہیں۔ ہم ترقی کو ہر گاؤں، ہر نوجوان، اور ہر کنبے تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read