Ban Halal in Maharashtra: یوپی کے بعد مہاراشٹر میں بھی حلال مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ،حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے
شیوسینا رہنماؤں اور ہندو تنظیموں کے اس مطالبے کے خلاف مسلم رہنماؤں اور مولاناؤں نے احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سے وارث پٹھان کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ضروری طور پر کسی نہ کسی معاملے کو اہمیت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
TMC MP Mahua Moitra: مہوا موئترا لوک سبھا کی رکنیت کھونے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج ،کیا ان کو پارلیمنٹ میں ملے گی انٹری یا نہیں؟
مہوا موئترا نے اپنی عرضی میں پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کو چیلنج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اخلاقیات کمیٹی کے نتائج پر بحث کے دوران انہیں لوک سبھا میں اپنا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
Rajasthan: راجناتھ سنگھ اور وسندھرا راجے ایک ہی گاڑی میں بی جے پی کے دفتر پہنچے
راجناتھ سنگھ اور وسندھرا راجے ایک ہی گاڑی میں بی جے پی کے دفتر پہنچے۔ قانون ساز پارٹی کا اجلاس چار بجے ہوگا۔ اس سے پہلے ایم ایل اے کا فوٹو سیشن ہوگا۔
Thiruvananthapuram: کیرالہ کے گورنر نے وزیراعلیٰ پنارائی وجین پر لگائےسنگین الزامات، کہا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہوا حملہ
گورنر عارف محمد خان نے ریاستی پولیس پر وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ملی بھگت کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا، "وہ میری کار کے سامنے آئے۔ جب وہ آئےتو میں نے اپنی گاڑی روکی اور اپنی گاڑی سے نیچے اتر گیا۔
Rajasthan New CM: راجستھان کو آج ملے گا نیا وزیر اعلیٰ، کیا سی ایم کے علاوہ راجستھان میں بھی دو ڈپٹی سی ایم بنائے جائیں گے؟
مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہونے والی قانون ساز پارٹی کی میٹنگوں سے یہ بات پوری طرح واضح ہو گئی ہے کہ دہلی سے آنے والے مبصرین ایم ایل اے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے چہرے کو لے چرچا نہیں کریں گے۔
Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی کیس میں سپریم کورٹ سے بھی سنجے سنگھ کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں توسیع کی
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ جو کہہ رہے تھے کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ان کی گرفتاری غلط تھی، سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
Mehbooba Mufti On Article 370: آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے محبوبہ مفتی کو گھر میں کیاگیا نظر بند، لیفٹیننٹ گورنر نے پی ڈی پی کے دعووں کو مسترد کر دیا
جموں و کشمیر پولیس اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دونوں نے محبوبہ مفتی کو نظر بند کیے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں، پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو گھر میں نظر بند نہیں کیا گیا ہے۔
Rajya Sabha: راجیہ سبھا میں نماز کو لے کر بڑا فیصلہ، 30 منٹ کا اضافی وقفہ کردیا ختم
ڈی ایم کے کے مسلم ایم پی ایم محمد عبداللہ نے چیئرمین کے اس بیان پر ناخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ کو مسلم ارکان نماز پڑھنے جاتے ہیں۔
BJP MP Sunny Deol: ایم پی اور اداکار سنی دیول کے گمشدگی کے پوسٹر، ڈھونڈکر لانے والے کو ملے گا 50 ہزار کا انعام
پٹھان کوٹ ضلع کے ہسکا بھووا کے لوگوں نے سرنا بس اسٹینڈ پر سنی دیول کی گمشدگی کے پوسٹر چسپاں کر دیے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پٹھان کوٹ میں لاپتہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے پوسٹر لگائے گئے ہوں۔
Dhiraj Prasad Sahu: پیسے کا ملنا دھیرج ساہو کا ذاتی معاملہ ہے: کانگریس انچارج،پارٹی نظر بنائے ہوئے ہے، ضرورت پڑنے پر جواب طلب کریں گے: اویناش پانڈے
دھیرج ساہو کا خاندان اور بہت سے رشتہ دار اس کاروبار میں طویل عرصے سے ان کے ساتھ ہیں۔ اڈیشہ، جھارکھنڈ اور بنگال کے علاقوں میں ان کا پرانا پرانا شراب کا کاروبار ہے۔