وزیر اعظم نریندر مودی نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں ہندوستان کے اسٹار جیولن(بھالا) پھینکنے والے نیرج چوپڑا کو ان کے کیریئر کے پہلے 90 میٹر سے زیادہ تھرو کے لیے مبارکباد دی اور اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔
ہندوستان کے ‘گولڈن بوائے’ نیرج چوپڑا نے جمعہ کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں پہلی بار 90 میٹر کی دوری پر بھالا پھینک کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے فائنل میں اپنی تیسری کوشش میں 90.23 میٹر بھالا پھینک کر اپنا ذاتی بہترین مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل ان کا بہترین تھرو 89.94 میٹر تھا، جو انہوں نے 30 جون 2022 کو اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں پھینکا تھا۔ اس بہترین تھرو کے باوجود نیرج چوپڑا کو دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔
A spectacular feat! Congratulations to Neeraj Chopra for breaching the 90 m mark at Doha Diamond League 2025 and achieving his personal best throw. This is the outcome of his relentless dedication, discipline and passion. India is elated and proud. @Neeraj_chopra1 pic.twitter.com/n33Zw4ZfIt
— Narendra Modi (@narendramodi) May 17, 2025
وزیر اعظم نریندر مودی نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ ڈائمنڈ لیگ میں شاندار کارکردگی کے لیے نیرج چوپڑا کی تعریف کی ہے۔ پی ایم مودی نے نیرج چوپڑا کے لیے ایکس ہینڈل پر لکھا، بڑی کامیابی! دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90 میٹر ہندسہ عبور کر کے تاریخ رقم کی ہے، بہترین تھرو کے لئے نیرج چوپڑا کو مبارکباد۔ یہ ان کی بے لوث لگن، نظم و ضبط اور جذبے کا نتیجہ ہے۔ ہندوستان کوخوشی اور فخر ہے۔
ویبر جولین نے 91 میٹر کا تھرو پھینکا
دوہا ڈائمنڈ لیگ میں نیرج چوپڑا نے شاندار آغاز کیا لیکن جرمنی کے ویبر جولین نے 91.06 میٹر کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چھ میں سے پانچویں تھرو تک نیرج پہلے نمبر پر تھے لیکن چھٹے اور آخری تھرو میں جولین نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 90 میٹر کا فاصلہ صرف ایک اعداد و شمار نہیں تھا بلکہ یہ نیرج چوپڑا کے لیے ایک چیلنج بن گیا تھا۔ وہ کئی بار اس اعداد و شمار کے بہت قریب آیا، لیکن ہر بار وہ 88 یا 89 میٹر تک محدود رہا۔
ٹوکیو اولمپکس اور بڈاپسٹ ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ جیتنے کے باوجود یہ سوال باقی ہے کہ کیا نیرج کبھی 90 میٹر کی دوڑ کو عبور کر پائیں گے؟ اب نیرج نے پورے عزم کے ساتھ اس کا جواب دیا ہے۔ جب نیرج چوپڑا نے تیسری کوشش میں یہ تاریخی تھرو کیا تو پورا گراؤنڈ خوشی سے گونج اٹھا۔ اس کارکردگی میں ان کے نئے کوچ جان زیلیزنی کا کردار بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھار ت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



