تمام اراکین اسمبلی نے تالیوں سے پی ایم مودی کا استقبال کیا، میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ ، جے پی نڈا سے لے کر کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی
BJP Parliamentary Meeting: پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں سے بی جے پی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارٹی ابھی تک تینوں ریاستوں کے لئے وزیراعلیٰ کے بارے میں فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔ ریاستی لیڈروں کا دہلی آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ فی الحال بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ آج شروع ہوئی ہے۔ میٹنگ کے لیے پی ایم مودی بھی پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران تمام اراکین اسمبلی نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ سے لے کر کئی سینئر لیڈروں نے حصہ لیا ہے۔
#WATCH दिल्ली में संसदीय दल की बैठक में भारतीय जनता पार्टी के सांसदों ने प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी का स्वागत किया। pic.twitter.com/5358HGXW1f
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 7, 2023
بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کئی لحاظ سے اہم ہونے والی ہے، کیونکہ آج تین ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے ناموں پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارٹی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومتیں بنائی ہیں۔
نڈا نے پی ایم مودی کو پھولوں کے ہارسے ان کا استقبال کیا
#WATCH | BJP National President JP Nadda welcomes PM Modi at the BJP Parliamentary Party meeting in Delhi, after the party sweeps polls in three states pic.twitter.com/rTxScFBd36
— ANI (@ANI) December 7, 2023
پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں پی ایم مودی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جب وزیر اعظم اندر داخل ہوئے تو تمام اراکین پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد پارٹی صدر جے پی نڈا نے وزیراعظم کو اعزاز سے نوازا۔ نڈا نے پی ایم مودی کو پھولوں کے ہارسے ان کا استقبال کیا۔ تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران کو میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گی ۔ دراصل یہ میٹنگ سیشن کے ہر ہفتے ہوتی ہے۔ لیکن اس بار تین ریاستوں کے سی ایم کے فیس پر بات ہوگی۔
سی ایم کے حوالے سے مسئلہ ہے
بی جے پی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں مکمل اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن وزیراعلیٰ کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ راجستھان کے کئی لیڈراس دوڑ میں شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ میں بھی اس بار پارٹی کسی نئے چہرے کو موقع دے سکتی ہے۔
بھارت ایکسپرس