Bharat Express DD Free Dish

Manipur Internet Shutdown: منی پور میں حالات کشیدہ، میتی لیڈر کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ، 5 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند

بتایا جاتا ہے کہ میتی لیڈروں کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے دوپہر تقریباً 2:30 بجے گرفتار کیا تھا، لیکن ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

منی پور میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ خبر ہے کہ  میتی لیڈروں کی گرفتاری کے بعد کئی علاقوں میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے منی پور حکومت نے ریاست کے پانچ اضلاع میں پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہیں۔ ان اضلاع میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور وشنو پور شامل ہیں۔ ان اضلاع میں زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور افواہوں سے بچنے کے لیے لیا گیا ہے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات اور جھوٹی خبریں پھیلا کر ماحول کو خراب کر سکتے ہیں۔ حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے۔ اس لیے رات 11:45 بجے سے موبائل انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس، وی پی این، ڈونگل جیسی خدمات بند کردی گئی ہیں۔

منی پور میں دوبارہ احتجاج کیوں شروع ہوا؟

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹینگول کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے کوکیتھل اور یوریپوک کے علاقوں میں سڑک پر ٹائر اور فرنیچر جلا کر احتجاج کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  منی پور کے محکمہ داخلہ کے کمشنر کم سکریٹری این اشوک کمار نے ایک بیان میں کہا، “امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور وشنو پور اضلاع میں امن و امان کی نازک صورت حال کو دیکھتے ہوئے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ قابل اعتراض تصویریں، تقریریں اور ویڈیو پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں، جو لوگوں کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔ “

این آئی اے کے ذریعہ میتی لیڈروں کی گرفتاری کی خبر

Rajya Sabha MP Leishemba Sanajaoba بھی موقع پر پہنچ گئے اور وہاں کی صورتحال کے بارے میں سینئر سیکورٹی اہلکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں Leishemba Sanajaoba یہ کہہ رہی ہیں کہ “ہم نے امن برقرار رکھنے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں، اگر آپ ایسے قدم اٹھائیں گے تو امن کیسے برقرار رہے گا؟ مجھے ایم ایل اے سمیت گرفتار کریں۔”

بتایا جاتا ہے کہ میتی لیڈروں کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے دوپہر تقریباً 2:30 بجے گرفتار کیا تھا، لیکن ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read