Bharat Express DD Free Dish

PM Modi inaugurated the first metro project for Indore: اندور کو ملا میٹرو کا تحفہ، پی ایم مودی نے کیا ورچوئل افتتاح، خواتین کو ملا سفر کا پہلا موقع

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ موہن یادو کا شکریہ، جنہوں نے ہمارے اعزاز میں خواتین کو میٹرو میں سفر کرنے کا پہلا موقع دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نے بھوپال میں منعقدہ ایک پروگرام سے اندور میں پہلی میٹرو کا ورچوئل پر افتتاح کیا۔ میٹروایک جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ آپشن، شہر میں ٹریفک اورآلودگی کو کم کرے گی۔ اس کے شروع ہونے سے شہر میں بھیڑ اور آلودگی میں کمی ہونے کی امید ہے۔

خواتین کی بڑی تعداد میٹرو سے سفر کرنے کے لیے اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ موہن یادو کا شکریہ، جنہوں نے ہمارے اعزاز میں خواتین کو میٹرو میں سفر کرنے کا پہلا موقع دیا۔ خواتین نے کہا کہ آج اندور کے لیے فخر کا دن ہے کہ وزیر اعظم شہر کے لیے میٹرو جیسی سروس کو ورچوئل طور پر وقف کیا، میٹرو کے آنے سے اس شہر میں ترقی کی کئی راہیں کھلیں گی۔

خاتون سادھنا نیما نے کہا کہ میں اندور کو میٹرو دینے اور خواتین کو پہلی بار سفر کرنے کا موقع دینے کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ایک اور خاتون ویملا کہتی ہیں، “آج ایک بہت ہی تاریخی لمحہ ہے، جو پی ایم مودی کی قیادت میں حاصل ہوا ہے۔ آج 18ویں صدی کی مشہور ملکہ لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہمیں میٹرو کا تحفہ ملا ہے۔ یہ خواتین کے تئیں وزیر اعظم کی فراخدلی ہے، جس میں پہلے سفر کے لئے  خواتین کو  اہمیت دی گئ  ہے۔”

ساتھ ہی بی جے پی مہیلا مورچہ کی شہری وزیر سشما پٹیل نے کہا، “اندور کو پی ایم مودی کی قیادت میں ماں اہلیہ کے شہر میں ایک نیا تحفہ ملا ہے۔ شہر کو میٹرو کا تحفہ دینے کے لیے پی ایم کا شکریہ۔ اس ٹرمینل کا نام ماں اہلیہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔” ایک اور خاتون نے کہا کہ اندور میں میٹرو کی سہولت ملنے سے کام کرنے والے لوگوں اور پڑھنے والے بچوں کا وقت اور پیسہ بچ جائے گا۔ شہر کو ٹریفک اور آلودگی سے نجات ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read